عوام کو معیاری وسستی ادویات کی فراہمی کیلیے راولپنڈی کی یونین کونسلوں میں میڈیکل سٹورز قائم کرنے کا اعلان

اتوار 28 اکتوبر 2007 12:11

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2007)پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری بلدیات راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ضلع راولپنڈی کی175یونین کونسلوں میں میڈیکل سٹورز قائم کریگی جہاں عوام کو معیاری اور سستی ادویات فراہم کی جائیں گی حکومت پنجاب کی طرف سے صحت کے شعبے میں کی جانے والی انقلابی اصلاحات کے نتیجے میں تمام بنیادی اور دیہی مراکز صحت پر میڈیکل اورپیرا میڈیکل سٹاف کی سو فیصد موجودگی یقینی بنادی گئی ہے جبکہ عوام کو مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے یہ بات ڈھوک حسو میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ صحت کے علاوہ حکومت پنجاب نے تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے عوام کو خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی عملی خدمت کی سیاست کے باعث پاکستان مسلم لیگ نے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بہت بڑی اکثریت تعمیروترقی کے اس عمل کا تسلسل چاہتے ہیں اور اسی بناء پر وہ مسلم لیگ کی تائید وحمایت کررہے ہیں آنے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ سارے ملک سے اکثریت حاصل کرے گی اور آئند بننے والی پاکستان مسلم لیگ کی حکومت اپنے انقلابی ترقیاتی پروگرام کو مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط