بند کریں
صحت صحت کی خبریںروزانہ 25 منٹ کی تیز چہل قدمی آپ کی زندگی میں 7 سال کا اضافہ کرسکتی ہے،تحقیق

صحت خبریں

وقت اشاعت: 01/09/2015 - 11:46:38 وقت اشاعت: 31/08/2015 - 20:31:43 وقت اشاعت: 31/08/2015 - 17:08:40 وقت اشاعت: 31/08/2015 - 14:32:38 وقت اشاعت: 31/08/2015 - 13:39:43 وقت اشاعت: 31/08/2015 - 12:11:50 وقت اشاعت: 28/08/2015 - 15:18:08 وقت اشاعت: 28/08/2015 - 15:02:24 وقت اشاعت: 27/08/2015 - 16:55:32 وقت اشاعت: 27/08/2015 - 11:28:47 وقت اشاعت: 26/08/2015 - 14:56:59

روزانہ 25 منٹ کی تیز چہل قدمی آپ کی زندگی میں 7 سال کا اضافہ کرسکتی ہے،تحقیق

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) روزانہ 25 منٹ کی تیز چہل قدمی آپ کی زندگی میں 7 سال کا اضافہ کرسکتی ہے۔یہ دعویٰ جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔سارلینڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روزانہ ورزش کو معمول بنا کر ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ورزش نہ بھی کی جائے تو بھی تیز چہل قدمی ایسے افراد کی صحت کو بھی بہتر بناسکتی ہے جو 70 سال سے زائد عمر کے ہو۔

محققین کا کہنا ہے کہ تیز چہل قدمی 50 اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں ہارٹ اٹیک سے موت کے خطرے میں نمایاں کمی کرسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس کو اپنے معمولات کا حصہ بنالیتے ہیں وہ عمر بڑھنے کے عمل کو کافی حد تک سست کردیتے ہیں اور وہ کافی عرصے تک بوڑھا نظر آنے سے بچ سکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 20 سے 25 منٹ تیز چہل قدمی یا سست جاگنگ کوئی ایسا مشکل کام نہیں جو لوگ کر نہ سکیں خاص طور پر امراض قلب کے مریض جو بھاگ نہ سکتے ہو مگر چہل قدمی تو کر ہی سکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بظاہر اس معمولی سی جسمانی سرگرمی کے ہر عمر یا جسمانی حالت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اسی طرح ایروبک ورزشیں محض وزن اٹھانے کے مقابلے میں اچھی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

31/08/2015 - 12:11:50 :وقت اشاعت