سیب اور ٹماٹر کھانے سے بڑی عمر کے لوگوں میں پٹھوں کی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس بحال کیا جا سکتا ہے،جدید تحقیق

بدھ 23 ستمبر 2015 11:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ سیب اور ٹماٹر کھانے سے بڑی عمر کے لوگوں میں پٹھوں کی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس بحال کیا جا سکتا ہے۔آئیوا یونیورسٹی کے طبی ماہرین کو سیب اور ٹماٹر میں ایک مرکب مل گیا ہے، جو عمر بڑھنے کے ذمہ دار پروٹین کی سرگرمیوں کو روک سکتا ہے۔سائنسی جریدے 'بائیولوجیکل کیمسٹری' کی اشاعت میں امریکی تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا کہ پھلوں میں موجود قدرتی مرکبات پٹھوں کے نقصان کی روک تھام کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دو ماہ تک سیب اور ٹماٹر کے استعمال سے بوڑھے افراد کے پٹھوں کو ناکارہ یا ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔آئیوا یونیورسٹی کے شعبہ انٹرنل میڈیسن سے وابستہ محقق ایڈمز کے مطابق سیب کے چھلکے میں پایا جانے والا کیمیکل ارسولک ایسڈ اور سبز ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزاء ٹوماٹیڈائن پٹھوں کو ناکارہ ہونے سے اور عضلات کی کمی کو روکتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انسان عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر پٹھوں کی جسامت میں کمی اور عضلات کی کمزوری کا تجربہ کرتا ہے جبکہ ان مسائل کا ہماری روزمرہ کی زندگی اور صحت پر اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہم بڑھاپے میں جسمانی طور پر فعال رہنے کے قابل نہیں رہتے ہیں۔پروفیسر ایڈمز نے کہا کہ پروٹین' اے ٹی ایف فور' یا پروٹین کوڈنگ جین فور مبینہ طور پر بڑی عمر کے افراد میں جین کی تشکیل کو تبدیل کر دیتی ہے، جس سے مسلز یا پٹھوں کی کمزوری پیدا ہوتی ہے۔

چوہوں پر کیے جانے والے مطالعے میں محققین نے دیکھا کہ کیسے پھلوں کے قدرتی مرکبات بوڑھے چوہوں کے پٹھوں کو متاثر کر رہے تھے۔سائنسی مشاہدے کے دوران چوہوں کو ارسولک ایسڈ اور ٹوماٹیڈائن پر مشتمل غذا دو ماہ تک کھلائی گئی، جبکہ دوسرے گروپ کی غذا میں دونوں قدرتی مرکبات شامل نہیں تھے۔مشاہدے کے اختتام پر تحقیق کاروں نے دیکھا کہ جن چوہوں کی غذا سیب اور ٹماٹر پر مشتمل تھی، ان کے پٹھوں کی جسامت میں 10 فیصد اور پٹھوں کی مضبوطی میں 30 فیصد اضافہ ہوا ، جو کہ ایک نوجوان بالغ چوہے کے پٹھوں کے برابر تھا۔

پروفیسر ایڈمز نے نتیجہ اخذ کیا کہ پروٹین اے ٹی ایف فور کی کمی عمر بڑھنے کے اثرات سے مزاحمت رکھتی ہے۔ ایک پچھلے مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ پیدائش سے 30 برس کی عمر تک ہمارے پٹھوں کی جسامت اور طاقت میں مستقل اضافہ ہوتا رہتا ہے لیکن تیس سال کی عمر کے بعد ہر 10سال میں ہم 3 سے 5 فیصد عضلات کھو دیتے ہیں اور 75 سال کے بعد ہمارے پٹھے ناکارہ ہونے لگتے ہیں۔محققین نے اپنی تحقیقات کو انسانی طبی ٹیسٹ میں جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے بالآخر ممکنہ طور پر پٹھوں کی مضبوطی کی ادویات کی نئی رینج متعارف ہو سکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی