پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ایگ ڈے کل منایا جائے گا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:10

فیصل آباد۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کل 9 اکتوبر بروزجمعہ کو ورلڈ ایگ ڈے منایا جائیگاجس کا مقصد انڈے کی غذائی اہمیت پر روشنی ڈالنا ہے جبکہ ورلڈ ایگ ڈے کے موقع پرفیصل آباد چیمبر کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان کے صدر میاں ادریس ہوں گے ۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ناردرن زون کے میڈیا کو آرڈینیٹرنے ایک ملاقات کے دوران اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر واکس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں یہ واک صبح 11 پریس کلب سے شروع ہو کر چوک گھنٹہ گھر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی جس کی قیادت پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن فیصل آباد برانچ کے عہدیداران کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر انڈے کی غذائی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی لٹریچر بھی تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ واک کے اختتام پر چوک گھنٹہ گھر میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں تقریب کے شرکاء میں کھانے کیلئے انڈے بھی تقسیم کئے جائیں گے۔مزید برآں ورلڈ ایگ ڈے کے حوالے سے آج جمعہ کے روز ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد میں بھی ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس ہوں گے۔

چیمبر کے ترجمان نے بتایاکہ اس تقریب کا مقصد تاجروں اور عوام کو انڈے کی غذائی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک غلط قسم کی توجیہات کی نفی کرنا ہے جس کے تحت بہت سے لوگ گرمیوں میں انڈے کھانے سے اجتناب کرتے ہیں۔علاوہ ازیں ورلڈ ایگ ڈے فیصل آباد کے کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر خالد محمود شوق نے بتایا کہ انڈے سستی پروٹین کابہت بہترین ذریعہ ہیں جس کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ ٹیکسیشن کے بارے میں ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری طلعت محمود نے بتایا کہ پولٹری کے مستقبل کی اہمیت کے پیش نظر چیمبر میں پولٹری کی صنعت بارے کمیٹی قائم کی جائے گی تاکہ اس صنعت کو درپیش مسائل کو منظم طریقے سے حل کرایا جا سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی