سنگاپور میں ہیپاٹائٹس کی وبا، 951 افراد کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے، حکام

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)سنگاپور میں ہیپاٹائٹس سی کی وبا پھیلنے کے بعد 951 مریضوں اور ہیلتھ ورکرز کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ جمعے کے دن وہاں ہیپاٹائٹس کے بیس نئے کسیز سامنے آئے، جن کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ لوگ اس وبا میں مبتلا ہوئے ہیں اور اس بات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا کہ ان میں سے چار افراد اسی بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ حکام نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

Your Thoughts and Comments