جاپانی ڈائٹ ٹاسک فورس برائے پولیو کا دورہِ اسلام آباد،پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کیلئے متعلقہ سرکاری و غیر سرکاری حکام سے ملاقا تیں

بدھ 14 اکتوبر 2015 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء)جاپانی ڈائٹ ٹاسک فورس برائے پولیو کے وفد نے اسلام آباد کا دو روزہ دورہ کیا ،پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کیلئے متعلقہ سرکاری و غیر سرکاری حکام سے ملاقا تیں کیں اور پولیو کے خاتمہ کیلئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس وفد کی قیادت جاپانی ایوان بالا کے رکن کینزو فوجیسوئے نے کی جبکہ اس وفد میں جاپانی ایوان زیریں کی رکن توشیکو ابے اور شوہے کشیموتو بھی شامل تھے جاپان کی اس ٹاسک فورس کا مقصد عالمی سطح پر بچوں میں پولیو کے خاتمہ کے مقصد کے حصول کیلئے کوشاں ہیں جاپانی وفد نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ اور پولیو کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق سے بھی ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جاپانی وفد نے پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کیلئے جاری مہم کا بھی مشاہدہ کیا اور مستقبل میں پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان کے کردار کا بھی جائزہ لیا وفد کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے مقامی حکومتوں کے تعاون سے اپنی کوششیں جاری رکھے گی جاپانی وفد نے پاکستان میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے حکام سے ملاقات کے دوران پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے موجودہ صورت ھال اور درپیش مسائل کا جائز ہ لیا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے گھروں کا بھی دورہ کیا وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ سے ملاقاتن کے دوران وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا سے پولیو کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرے انہوں نے ملک میں پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستانی حکومت کی کارکردگی کو سراہا دونوں اطراف سے پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے جاپان اور پاکستان میں روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی