سی ڈی اے کا ڈینگی کے سدباب کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ

بدھ 21 اکتوبر 2015 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کا ڈینگی بخار کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں اور ڈینگی بخار کے وائرس کے سدباب کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ ڈینگی خاتمے میں شہریوں کا تعاون کلیدی کردار ادا کرے گا۔ سی ڈی اے ذرائع سے آن لائن کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کی ممکنہ 209 جگہوں پر سپرے جبکہ 262 فوگنگ کرے گی۔

آن لائن کو ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے ڈینگی لاروا کی ممکنہ موجودگی کو چیک کرنے کے لئے 25 ہزار 900 نمونے بھی لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے مختلف شعبوں نے اسلام آباد میں بہنے والے 95 مختلف قدرتی ندی نالوں کی رکاوٹوں کو بھی دور کر کے پانی کے بھاؤ کو یقینی بنایا ہے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا سدباب کیا جا سکے۔ مزید احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کے تحت ان گھروں اور ان کے گرد و نواح میں بھی خصوصی سپرے کئے گئے ہیں جہاں گزشتہ سال ڈینگی کے متعدد کیسز سامنے آئے تھے۔

شہریوں میں آگاہی مہم کے تحت ڈینگی بخار اور اس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل گزشتہ دو ماہ میں اب تک 20 ہزار پمفلٹس تقسیم کرنے کے علاوہ پانچ سو سے زائد مختلف نمایاں مقامات پر بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ممبر ایڈمن و سٹیٹ عامر احمد علی نے بھی تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کی صفائی‘ خود رو جھاڑیوں کی تلفی‘ پانی کی سپلائی اور سیوریج کی لائنوں کی ضروری مرمت بروقت کریں۔

ذرائع نے مزید آن لائن کو بتایا کہ سی ڈی اے انتظامیہ نے دکانوں‘ بیکریوں‘ ریسٹورانوں اور ٹائر شاپس کے مالکان کو بھی ہدایت کی ہیں کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی بے احتیاطی کی صورت میں سی ڈی اے میونسپل بائی لائز کی روشنی میں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو بھی حفاطتی تدابیر اختیار کرنے کے لئے کہا ہے جس میں دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگانے‘ صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھنے‘ پوری آستینوں والے کپڑے پہننے اور گھروں‘ گلیوں اور سڑکوں پر پانی کو کھڑا نہ ہونے دینے کی ہدایت شامل ہیں اس حوالے سے سی ڈی اے کے تمام متعلقہ شعبوں کے مابین بہتر رابطوں اور مانیٹرنگ کے موثر نظام کی بھی چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی