تنہائی کا شکار عورتوں کے مقابلے میں اکیلے رہنے والے مردوں کی غذا زیادہ خراب ہوتی ہے،تازہ تحقیق

تعاون اور صحت مند غذا کے لیے حوصلہ افزائی کی کمی ایسے عوامل ہیں جن سے غیر صحت مند خوراک کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،ڈاکٹر کیتھرین ہانا

اتوار 8 نومبر 2015 12:24

تنہائی کا شکار عورتوں کے مقابلے میں اکیلے رہنے والے مردوں کی غذا زیادہ خراب ہوتی ہے،تازہ تحقیق

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا کہ تنہائی کا شکار عورتوں کے مقابلے میں اکیلے رہنے والے مردوں کی غذا زیادہ خراب ہوتی ہے۔تنہا رہنے اور کھانے کی مقدار کے درمیان روابط کی تحقیقات کے لیے یہ پہلا جامع تحقیقی جائزہ ہے،جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اکیلے رہنے والے لوگ غیر صحت مند اور کم غذائیت والی غذائیں کھانے کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔

جریدہ 'نیوٹریشن ریویو ' میں شائع ہونے والے پیپر میں محققین نے لکھا کہ ناکافی کھانا پکانیکی مہارت، خریداری کے لیے کسی کا ساتھ نا ہونا اور خاص طور پر کھانے پکانے میں توجہ کا فقدان بعض ایسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے اکیلے رہنے والے لوگوں کی کھانے پینے کی عادات مختلف ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

کوئنز لینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تحقیق کاروں کی ٹیم نے اکیلے رہنے اور غذائیت کی انٹیک کیدرمیان تعلق پر تحقیقات کرنے کے لیے 41 مطالعوں کا تجزیہ کیا ہے۔

کوئنز یونیورسٹی میں ایکسرسائز اور نیوٹریشنز سائنس کے شعبے سے وابستہ تحقیق کار کیتھرین ہانا اور ڈاکٹر پیٹر کولنز نے کہا کہ ہمارے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ اکیلے رہنے والے لوگوں کی غذا ئیں متنوع نہیں تھیں جبکہ ان کی خوراک میں کچھ بنیادی غذائی گروپوں مثال کے طور پر پھلوں، سبزیوں اور مچھلی کی کمی تھی۔

ڈاکٹر ہانا کہتی ہیں تنہائی کا شکار افراد عمر ،صنف ،تعلیم سماجی اور اقتصادی لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف تھے لیکن ان میں ایک بات مشترک تھی کہ وہ سب خود اپنے لیے کھانا پکانے کے لیے تیار نہیں تھے اور ان سب کے پاس کھانا نا پکانے کے لیے مختلف وجوہات تھیں۔

مثال کے طور پر ایک شخص جو طلاق یافتہ یا شریک حیات کے دنیا سے گزر جانے کے بعد غمزدہ ہے، ممکن ہے اس سے پہلے شاید اپنی شریک حیات کے پکائے ہوئے کھانوں پر انحصار کرتا تھا اور کھانا پکانے کی ناکافی مہارت کی وجہ سے اپنے لیے صحت مند کھانا نہیں تیار کر سکتا ہے۔محققین نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا کہ تنہائی صحت مند کھانوں کیلئے ایک رکاوٹ نظر آتی ہے مثال کے طور پر کھانے پکانے میں توجہ اور لطف اندوزی کی کمی کی وجہ سے اکیلے پن کا شکار افراد تیار شدہ کھانوں کو ترجیح دینا شروع کردیتے ہیں۔

انھوں نے مزیدکہا کہ تعاون کی کمی اور صحت مند غذا کیلیے حوصلہ افزائی کی کمی ایسے عوامل ہیں جن سے غیر صحت مند خوراک کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ڈاکٹر کیتھرین ہانا کے مطابق اقتصادی عوامل بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہو سکتے ہیں جو ان کے کھانوں میں مچھلی ،پھل اور سبزیوں کی کم کھپت کی وضاحت کرتے ہیں۔ اسی طرح اکیلے رہنے والے لوگوں کی نفسیاتی مشکلات کا بھی ان کی غذا پر اثر تھا جیسا کہ ایک پچھلی تحقیق میں پتا چلا تھا کہ تنہائی بزرگوں میں غذائی قلت کی ایک اہم پیشگوئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی