چھاتی کے سرطان سے متعلق ہر خاتون کو شعور ہونا چاہئے ،طبی ماہرین

بدھ 11 نومبر 2015 13:00

لاہور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کے بارے معلومات سے ہر خاتون کو باخبر ہونا چاہیے ۔یہ بات ممتاز فزیشن لیڈی ڈاکٹر فائزہ محمود نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کے بارے تشخیص سے ہر خاتون کو خوف آتاہے اوران پر بریسٹ کینسرکے الفاظ سنتے ہی لرزہ و خوف طاری ہوجاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس خوف اور دہشت کے باوجود دنیا کی ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کو کسی نہ کسی عمر میں اس موذی مرض سے واسطہ ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چھاتی ودیگر جسمانی کینسر کے بارے جدید سائنسی تحقیق جاری ہیں ۔ تاہم چھاتی کا سرطان ایک موروثی مرض بھی ہے اور اس بنا پر یہ مرض متاثرہ خاندان میں زیادہ پا یا گیاہے۔ ڈاکٹر فائزہ محمود نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کی متعدد وجوہات میں سے ایک وجہ موٹاپا بھی ہے بلکہ موٹاپے اور شراب وسگریٹ نوشی سے جسم کے دیگر اعضاء میں بھی سرطان کاخطرہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کی نسبت خواتین میں چھاتی یا پھیپھڑوں کے سرطان کی شرح زیادہ ہے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ عمر کے 20سے 30سال کے دوران موجود ہر خاتون کو تین سال بعدجبکہ 40سال کے بعد ہر خاتون کو ہر سال چھاتی کے سرطان کامعائنہ کروانا چاہیے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی