بار بی کیو گوشت کھانے سے گردے کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ٗ تحقیق میں انکشاف

کیمیائی مرکبات کے باعث گردے کے کینسر کا خطرہ 54 فیصد تک بڑھ سکتا ہے ٗماہرین

پیر 16 نومبر 2015 21:36

بار بی کیو گوشت کھانے سے گردے کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ٗ تحقیق میں انکشاف

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ بار بی کیو گوشت کی زیادہ مقدار سے گردے کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس سے منسلک ماہرین نے بار بی کیو اور ان سے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تحقیق کی جو بین الاقوامی سائنسی جریدے ’جرنل کینسر‘ میں شائع کی گئی ہے۔

اپنی تحقیق کے دوران محققین نے ایک ہزار 358 افراد کی روز مرہ عادتوں کو ریکارڈ کیا، تحقیق میں شامل 659 افراد گردے کے کینسر میں مبتلا تھے جب کہ 699 افراد مکمل طور پر صحت مند تھے۔تحقیق کے دوران محققین نے گوشت کی کھپت اور بار بی کیو گوشت دونوں کے ساتھ کینسر کے بڑھے ہوئے خطرے کو منسلک پایا اور یہ بات سامنے آئی کہ گردے کے کینسر میں مبتلا افراد کی خوراک میں سرخ اور سفید گوشت کی مقدار صحت مند افراد کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب گوشت تیز اور بلند شعلوں یا تیز آنچ پر پکایا جاتا ہے تو اس میں ایسے کیمیائی مادے پیدا ہوتے ہیں جو انسانی جسم کی جینیات پر حملہ آور ہوتے یا جسم میں خلیوں کے بننے اور ٹوٹنے کے عمل کو متاثر کرتے ہیں جس کا نتیجہ سرطان کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ ان ہی کیمیائی مرکبات کے باعث گردے کے کینسر کا خطرہ 54 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔تحقیق میں شامل ماہر ڈاکٹر زیفینگ وو نے کہا کہ ہماری تحقیق میں گوشت کو غذا سے مکمل طور پر خارج کرنے کے لیے نہیں کہا گیا بلکہ اعتدال کے ساتھ کھانے کی ہدایت کی ہے اور اگر باربی کیو کھایا جائے تو اسے پکاتے ہوئے سرخ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی