ذیابیطس کا علاج وزن کی کمی سے ممکن ہے، ماہرین صحت

پیر 14 دسمبر 2015 16:25

ذیابیطس کا علاج وزن کی کمی سے ممکن ہے، ماہرین صحت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی) برطانوی ماہرین صحت کی تحقیق کے مطابق عام طور پر ذیابیطس کو لاعلاج مرض سمجھا جاتا ہے لیکن جسمانی وزن میں کمی لا کر اس مرض سے چھٹکارا ممکن ہے۔برطانیہ کی کیسل یونیورسٹی میں اس مرض پر تحقیق کی گئی تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ ذیابیطس مرض کی بنیادی وجوہات کیا ہیں اور اس کو ختم کرنے کا کیا طریقہ ہے۔

نئی برطانوی طبی تحقیق میں یہ دعوی سامنے آیا ہے کہ دنیا بھر میں (ٹائپ ٹو) ذیابیطس کے شکار کروڑوں افراد محض جسمانی وزن کم کرکے اس مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس مرض کی وجہ لبلبے میں چربی جمع ہونا ہوتا ہے اوراگر ایک گرام چربی کوبھی کم کرلیا جائے تو انسولین کی سطح کو برقراررکھنے کے ساتھ ساتھ اس مرض کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذیابیطس کے نتیجے میں بینائی سے محرومی ،فالج ، گردے فیل ہونا اوراعضا سے محرومی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین نے ذیابیطس کے اسباب اور اس میں کمی کے لئے 25 سے 65 سال کی عمر کے 18 افراد پر تجربہ کیا جنہیں 2 ماہ تک محدود غذا دی گئی۔ اس عرصے میں ان مریضوں کے وزن میں اوسطا 14 کلو کی کمی آئی جس کے نتیجے میں لبلبے پر جمع چربی کی 0.6 گرام مقدار بھی کم ہوگئی اور لبلبے کو معمول کی سطح پر انسولین بنانے میں مدد ملی جس کے بعد ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کے لئے دو سال میں 200 افراد پر تجربہ کرنے کی ضرورت ہوگی جس کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم ابتدائی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر جسمانی وزن میں کمی لائی جائے تو ذیابیطس کا علاج ممکن ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی