- Home
- Health
- Health News
- وزیراعلیٰ پنجاب کو خناق سے بعض بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش
وزیراعلیٰ پنجاب کو خناق سے بعض بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش
بچوں کی زندگیوں کے معاملے میں دوائی منگوانے میں تاخیر اور لاپروائی مجرمانہ غفلت ہے ‘شہبازشریف
بدھ 23 دسمبر 2015 19:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خناق کے باعث بعض بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو انکوائری جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خناق کے باعث بعض بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور صدمہ ہوا ہے اور ایسی غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ نے بروقت خناق کی دوائی کی خریداری نہ کرنے پر متعلقہ اداروں کے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ خناق کی دوائی کی خریداری میں تاخیرناقابل برداشت ہے۔(جاری ہے)
سٹاک ختم ہونے سے قبل خناق کی دوائی منگوانے کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا؟ بچوں کی زندگیوں کے معاملے میں دوائی منگوانے میں تاخیر اور لاپروائی مجرمانہ غفلت ہے اور ایسی سنگین غلطی کا کسی طرح بھی جواز قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا نہیں کیں اور انکوائری رپورٹ میں جو بھی ذمہ دار ہوا ، سزا سے نہیں بچ پائے گا۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈی جی ہیلتھ پنجاب، چلڈرن ہسپتال ، الائیڈ ہسپتال کے حکام اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر