برڈ فلو سے بچنے کیلئے عوام پالتو پرندوں اور مرغیوں کو ہاتھ نہ لگائیں ۔وزارت صحت۔۔۔برڈ فلو کنٹرول کیلئے ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں پریس کانفرنس

ہفتہ 2 فروری 2008 17:56

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02 فروری2008 ) وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ برڈ فلو سے بچنے کیلئے گھروں کے پالتوں پرندوں اور مرغیوں کو ہاتھ لگانے سے اجتناب کریں اور تمام حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھ کر دیکھ بھال کی جائے مرغی کا گوشت برڈ فلو کے وائرس سے پاک اور انسانی جان کیلئے خطرناک نہیں گزشتہ سال 47 مقامات پر برڈ فلو پایا گیا جہاں پر ایک لاکھ اسی ہزار مرغیاں تلف کی گئیں ، حکومت نے برڈ فلو کو کنٹرول کرنے کیلئے 1 ارب اٹھارہ کروڑ روپے مختص کئے ہیں جبکہ برڈ فلو پر نظر رکھنے کیلئے اٹھارہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، ہفتہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت صحت کے ترجمان جائنٹ سیکرٹری اوریا مقبول جان ، قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سعید انور اور دیگر حکام نے برڈ فلو کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو ماہ پہلے ایبٹ آباد مانسہرہ کے علاقوں میں برڈ فلو کا وائرس پایا گیا جہاں پر دو پولٹری فارم سیل کر کے متاثرہ مرغیوں کو تلف کیا گیا ، تاہم کچھ لوگ متاثر ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اور پولٹری فارم کے مالکان کا قرض ہے کہ وہ برڈ فلو سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے ملک بھر میں کہیں بھی برڈ فلو کا خطرہ پیدا ہونے کی صورت میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا ہے اور ویکسین کی وفار مقدار موجود ہے ، ترجمان نے کہا کہ سپین میں 1918ء میں برڈ فلو کی وجہ سے چار کروڑ لوگ مر گئے تھے ، پاکستان میں پہلے فروری 2006ء میں برڈ فلو 66 جگہوں پر پایا گیا اڑھائی لاکھ مرغیاں تلف کی گئیں ، انہوں نے کہا کہ اسی طرح اس سال 2007ء میں 47 مقامات پر برڈ فلو کی نشاندہی ہوئی ایک لاکھ اسی ہزار مرغیاں تلف کی گئی اوریا مقبول جان نے کہا کہ حکومت تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے تاکہ لوگوں کو برڈ فلو سے بچایا جاسکے اور اس مقصد کیلئے برڈ فلو کے کنٹرول کیلئے ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے مختص کئے گئے ، ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ زندہ مرغی اور پرندوں کو ہینڈل کرنے والے برڈ فلو کا شکار ہوسکتے ہیں ، احتیاط کی جائے تاہم مرغی کا گوشت کھانے سے برڈ فلو نہیں ہوتا گوشت نقصان دہ نہیں ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی