ملتان ، دھڑ جڑی بچیوں میں سے ایک کا نام فاطمہ اور دوسری کا علیزہ رکھ دیا گیا‘ آپریشن کے لئے خصوصی بورڈ تشکیل

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری۔2016ء) ملتان میں دھڑ جڑی بچیوں میں سے ایک کا نام فاطمہ اور دوسری کا علیزہ رکھ دیا گیا‘ آپریشن کے لئے خصوصی بورڈ بھی تشکیل دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں دھڑ جڑی بچیوں سمیت تین بچیوں کے والدین نے دھڑ جڑی بچیوں میں سے ایک کا نام فاطمہ اور دوسری کا علیزہ رکھ دیا جبکہ تیسری نارمل بچی کا نام خدیجہ رکھ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھڑ جڑی بچیوں کو ملتان کے چلڈرن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے اور ان کے آپریشن کے لئے خصوصی بورڈ بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments