بند کریں
صحت صحت کی خبریںسردی کی شدت میں اضافہ،ہسپتالوں میں فلو، نمونیا، کھانسی اور بخار میں مبتلا بچوں اور معمر افراد ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 26/01/2016 - 12:00:55 وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:54:28 وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:54:28 وقت اشاعت: 25/01/2016 - 16:42:01 وقت اشاعت: 25/01/2016 - 15:18:49 وقت اشاعت: 25/01/2016 - 15:18:11 وقت اشاعت: 25/01/2016 - 15:16:51 وقت اشاعت: 25/01/2016 - 14:06:25 وقت اشاعت: 25/01/2016 - 14:06:25 وقت اشاعت: 25/01/2016 - 13:41:55 وقت اشاعت: 25/01/2016 - 13:28:36

سردی کی شدت میں اضافہ،ہسپتالوں میں فلو، نمونیا، کھانسی اور بخار میں مبتلا بچوں اور معمر افراد کا رش بڑھ گیا

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جنوری۔2016ء) سردی کی شدت میں اضافہ اور سرد ہواؤں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا بالخصوص چھوٹے بچوں اور بزرگ افراد کو فلو، نمونیا، کھانسی اور بخار کی وجہ سے کلینک اور ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے۔ اسکول جانے والے چھوٹے بچے سخت سردی اور دھند میں صبح سویرے اسکول جانے کے باعث بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جو والدین کے لئے پریشانی کا باعث ہے جبکہ گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو خواتین کو گھروں میں کھانے پکانے کے امورمیں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی/اسلام آباد میں دھند کے باعث سردی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سخت سردی سے بچنے کے لئے خصوصاً بچوں کو سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں اور اس کے لئے بچوں کو گرم کپڑوں میں ملبوس کرنا، حتی المقدور انہیں گھروں کے اندر رکھنا ضروری ۔

25/01/2016 - 15:18:11 :وقت اشاعت