رایا، سرسوں ، کینولہ سے حاصل شدہ تیل صحت کے لیے فائدہ مند ہے ،ماہرین

جمعرات 28 جنوری 2016 14:03

فیصل آباد۔28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) ماہرین تیل دار اجناس نے کاشتکاروں کو بتایا ہے کہ خان پور رایا اور چکوال سرسوں زیادہ پیداوار دینے والی اقسام ہیں جبکہ کینولہ گوبھی سرسوں میں مضر صحت اجزاء کی مقدار کافی کم ہوتی ہے اس لیے ان سے حاصل شدہ تیل صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ رایا ،سرسوں اور کینولہ کی فصل پھلیاں بننے اور پکنے کے مراحل میں داخل ہوچکی ہے لہٰذااس وقت اس کی بہتر دیکھ بھال سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کویقینی بنایاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار اپنی فصل کو تیسرا پانی پھلیاں بننے پر لگائیں ۔انہوں نے بتایا کہ سست تیلہ ،آر دار مکھی ، گوبھی کی تتلی اور دھبے دار بگ حملہ آور ہو کر فصل کے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ان کے جسم سے خارج شدہ لیس دار مادے سے تپوں پر سیاہ رنگ کی اُلی لگنے سے پودوں میں خوراک بنانے کا عمل شدید متاثر ہوتا ہے اور پیداوار میں نمایاں کمی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار ان کیڑوں کے مربوط طریقہ انسداد میں کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں اور کسان دوست کیڑوں کی تعداد بڑھائیں ۔انہوں نے کہاکہ حملہ شدہ فصل کے مڈھوں کو برداشت کے فوراً بعد تلف کردیاجائے کیونکہ اس طرح دھبے دار بگ کے انڈے اور بچے بھی تلف ہوجائیں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی