بند کریں
صحت صحت کی خبریں برطانیہ آنے والی پروازوں میں کیڑے مار ادویات کا اسپرے کرنے کا فیصلہ
زیکا وائرس میکسکو اور ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 06/02/2016 - 11:44:40 وقت اشاعت: 06/02/2016 - 11:16:09 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 16:18:08 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 15:10:40 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 13:03:12 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 13:02:19 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 12:49:53 وقت اشاعت: 04/02/2016 - 16:30:58 وقت اشاعت: 04/02/2016 - 15:15:18 وقت اشاعت: 04/02/2016 - 15:03:47 وقت اشاعت: 04/02/2016 - 13:59:52

برطانیہ آنے والی پروازوں میں کیڑے مار ادویات کا اسپرے کرنے کا فیصلہ

زیکا وائرس میکسکو اور برازیل سمیت وسطی اور لاطینی امریکا کے چھبیس ممالک میں پھیل چکا ہے ‘عالمی ادارہ صحت

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری۔2016ء)برطانوی حکومت نے زیکا وائرس سے متاثرہ ممالک سے برطانیہ پہنچنے والی پروازوں میں کیڑے مار ادویات کا اسپرے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے زیکا وائرس سے بچاؤکیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کافیصلہ کر لیا جس کے تحت زیکا وائرس سے متاثر ممالک سے برطانیہ آنے والی پروازوں میں کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا جائیگا ‘عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیکا وائرس میکسکو اور برازیل سمیت وسطی اور لاطینی امریکا کے چھبیس ممالک میں پھیل چکا ہے ۔

برطانیہ میں ان ممالک سے آنے والی زیادہ تر پروازوں میں پہلے سے ہی حفاظتی اقدامات کے تحت ملیریا سمیت مچھروں سے پھیلنے والی بیماروں سے بچاؤکیلئے اسپرے کیا جاتا ہے ۔

05/02/2016 - 13:02:19 :وقت اشاعت