وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ذیابیطس کی روک تھام کے لیے ایل او یو پر دستخط کئے

بدھ 17 فروری 2016 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) وزارت قومی صحت نے ملک میں ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اعلی سطحی تکنیکی معاونت کے لیے خصوصی معاہدہ پر دستخط کئے۔ دستخط وزارت قومی صحت اور ڈنمارک کی ادویات کی اعلی ترین کمپنی کے مابین ہوئے ۔ یہ کمپنی ذیابیطس کی تحقیق کے حوالے سے عالمی سطح پر پہچانی جاتی ہے۔ معاہدے کے تحت ذیابیطس کی روک تھام کے لیے ایک قومی ایکش پلان تشکیل دیا جائے گا۔

اس پلان کے تحت پاکستان میں ذیابیطس کے 70 لاکھ سے زائد مریضوں کی علاج معالجے تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔ اور اس سلسلے میں مشکلات کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ مزیدبراں اس حوالے سے ذیابیطس سے بچاؤ کی آگاہی دینے کے لیے ایک قومی مہم شروع کی جائے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ذیابیطس ملک میں پائے جانے والے غیر متعدی امراض میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

وزارت قومی صحت نے غیر متعدی امراض کی روک تھام کے خصوصی سیل قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ذیابیطس کے حوالے سے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس میں پورے ملک سے شراکت داروں کو شامل کیا جائے گا تاکہ ذیابیطس کے حوالے سے تحقیق کے کام کو آگے بڑھایا جا سکے اور اس مرض کی تشخیص ، علاج اور بچاؤ کے حوالے سے قومی ایکشن پلان جامع اور مربوط بنیادوں پر تشکیل دیا جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ذیابیطس کے لحاظ سے دنیا میں آٹھواں بڑا ملک ہے جبکہ اڑھائی لاکھ مریض علاج کے سہولت سے مکمل استفادہ کر رہے ہیں اور صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈنمارک کی کمپنی کے نمائندہ رانا اظفر اور پاکستان میں ڈنمارک کے ایمبیسی کے خصوصی ایلچی نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کو اس مرض سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے ہر ممکن تکنیکی تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط