بچوں کا گلا خراب ہونے پر فوری معالج سے رابطہ کیا جا ئے،ڈاکٹر شکیل احمد

منگل 1 مارچ 2016 14:06

فیصل آباد۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء )فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ممتاز کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شکیل احمدنے بتایاہے کہ بچوں میں گلے کی خرابی یا گلے سے متعلق مستقل بیماری کی وجہ سے دل کے والو متاثر ہونے کے خدشات ہوتے ہیں اس لئے بچوں کا گلا خراب ہونے کی صورت میں انہیں فوراً معالج کو چیک کرانے کے بعداس کا مکمل علاج کرانا چاہیے۔

انہوں نے بتایاکہ بچوں میں گلے کی بیماری‘ اس کے علاج اور پرہیز سے متعلق ایف آئی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،ایم ایس کی زیر نگرانی آگاہی مہم شرو ع کی گئی ہے جس کے دوران مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر طلباء و طالبات کو خصوصی لیکچر دیئے جائیں گے تاکہ ان میں خطرناک امراض کے بارے میں شعور بیدار کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر کی طبی نقطہ نظر سے وضاحت کی کہ کس طرح گلے کے امراض بچو ں کے دلوں کے والوز کو متاثر کرتے ہیں اور انہیں گلے کی مختلف بیماریوں سے بچنے کیلئے کیا کیا احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی سی میں دل کے والوز سے متاثرہ بچوں کو علاج کیلئے لایا گیا جنہیں یہ عارضہ گلے کی بیماری کی وجہ سے ہوا جہاں ان کے علاج کیلئے سہولیات فراہم کی گئیں ۔ انہوں نے بتایاکہ طلباء و طالبات کے تعلیمی اداروں میں معلوماتی لیکچرز کے دوران سوال و جواب کی نشستیں بھی منعقد کی جا ئیں گی تاکہ بچوں پر صورتحال کو واضح کرنے میں مدد مل سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط