روزانہ ایک گلاس نارنجی کا جوس بلڈپریشراورفالج سے محفوظ رکھتا ہے‘ ماہرین

منگل 1 مارچ 2016 14:22

روزانہ ایک گلاس نارنجی کا جوس بلڈپریشراورفالج سے محفوظ رکھتا ہے‘ ماہرین

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ صرف 2کپ نارنجی کا رس پینے سے فالج اور بلڈ پریشر سمیت کئی امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق نارنجی میں ایک خاص قسم کا فائٹو غذائی اجزا پایا جاتا ہے جسے ہیسپریڈن کہتے ہیں، یہ جادوئی مرکب دماغ سمیت پورے بدن میں خون کے بہا کو بہتر بناتا ہے۔

ماہرین نے اس تجربے کے لیے کئی افراد کو نارنجی کے 2 کپ میں موجود ہیسپریڈن دی اور ایک خاص مشین ڈوپلر فلکسی میٹر اور لیزر کے ذریعے ان کی جلد میں خون کے بہا کو نوٹ کیا گیا تو ان کے خون کا بہا بہتر ہوا اور بلڈ پریشر معمول پر رہا۔دوسری جانب کچھ لوگوں کو ہیسپریڈن کی بجائے دو کپ نارنجی جوس دیا گیا تو نتائج ہیسپریڈن سے بھی بہتر نکلے اور پورے جسم میں خون کی فراہمی بہتر ہونے لگی۔

(جاری ہے)

اس سے ظاہر ہوا کہ اورنج جوس ہیسپریڈن سپلیمنٹ سے بھی مثر ہے۔ ایک اور مطالعے میں ماہرین نے ایسی خواتین کو جمع کیا جن کے ہاتھ اور پیر کے کنارے سردیوں میں دوران خون کمزور پڑنے سے سن ہوجایا کرتے تھے، ان خواتین کو ایک بہت ٹھنڈے کمرے میں رکھا گیا اورایک گروہ کو کھٹے رس دار پھلوں میں موجود فائٹو نیوٹرنٹس دئیے گئے اور دوسرے گروپ کو نارنجی جیسا ایک جعلی جوس پلایا گیا۔

تجربے سے معلوم ہوا کہ جعلی جوس پینے والی خواتین میں خون کا بہا اتنا دھیما ہوگیا کہ وہ سردی سے کانپنے لگیں کیونکہ ان کے ہاتھ اور پیروں کی انگلیوں کا درجہ حرارت 13 درجے سینٹی گریڈ تک گرگیا تھا جب کہ جن خواتین کو اصل جوس دیا گیا تھا ان کے ہاتھ پاں سن ہونے میں دگنا وقت لگا کیونکہ ان میں خون کا بہا مستحکم اور برقرار رہا تھا۔ اس کے علاوہ جوس پلانے والی خواتین کو ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالنے کو کہا گیا تو جن خواتین نے نارنجی کا رس پیا تھا بقیہ خواتین کے مقابلے میں ان کے ہاتھ دگنے وقت میں ٹھنڈے اور سن ہوئے تھے۔ تحقیق کی بنیاد پر ماہرین صحت کا کنہا ہے کہ نارنجی کا رس فالج کے حملوں سے بہت حد تک محفوظ رکھتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی