ڈینگی لاروا کے کنٹرول انتظامات میں لا پرواہی ،غفلت کا مظاہرہ کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائیگا‘ بابر حیات تارڑ

جمعرات 24 مارچ 2016 14:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) ڈینگی لاروا کے کنٹرول انتظامات میں لا پرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ جات اور ڈیوٹی افسران کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے گا،ٹاؤن بھر میں انسداد ڈ ینگی کے حوالے سے سرگرمیوں کو عروج دیا جائے تاکہ ڈینگی لاروے پر کنٹرول کر کے اس وبا پر قابو پایا جا سکے،اس سلسلے میں صفائی نصف ایمان کو اپنا موٹو بناتے ہوئے صفائی انتظا ما ت کو عروج دوام دینا ہو گا،ٹاؤن بھر میں ڈینگی لاروے کے خاتمہ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی چیکنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے نا قص کارکردگی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس امر کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پراسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد،ٹاؤن میونسپل آفیسر اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔سیکر ٹری کو آپریٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسات سے ڈینگی لاروے کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے۔جس پر تیزی سے قابو بھی پایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں صفائی ستھرائی انتظامات کو فو قیت دینا ہو گی تا کہ ڈینگی لاروے کی جائے افزائش کے خاتمے کے بعدان کی افزائش میں اضافہ ممکن نہ ہو سکے۔ٹاؤن بھر میں واقع تمام قبرستانوں، ہسپتالوں،کارخانوں،ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس،ٹائر پنکچر شاپس، ٹائر گوداموں کی چیکنگ سختی سے شروع کریں ۔ یو نین کونسل کی سطح پرتمام خالی پلاٹوں سے کوڑے کرکٹ کا خاتمہ عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں کالجو ں میں طلباء و طالبات کو فل آستین کی شرٹس پہننے کی ہدایت کی جائے۔سیکرٹری کو آپریٹو نے کہا کہ موسم برسات شروع ہونے سے قبل تمام یونین کونسلوں میں نکاسی آب کاٹھوس انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی مقام پر پانی کھڑا نہ ہو اور ڈینگی لاروے کی افزائش کاپیش خیمہ ثابت نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ا نڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کوخاص فوقیت دی جائے۔ٹاؤن میں واقع سماجی ادارے انسداد ڈینگی کے حوالے سے لوگوں میں شعور کو اجاگر کرنے اور آگاہی بارے سر گرمیاں شروع کریں۔انہوں نے کہا تمام کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں ڈینگی لاروے کے حوالے سے سیمینار اورورکشاپس کا انعقاد کرائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط