صحت کا عالمی دن7 اپریل کو منایا جائے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل۔2016ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن 7 اپریل کو منایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے قیام کے بعد 7 اپریل 1948 کو صحت کا پہلا عالمی دن منایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سماجی شعبے خصوصا صحت کے لئے مناسب فنڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ علاج معالجے کے لئے ادویات کا حصول اور ڈاکٹرز کی فیس عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے۔ اس سال اچھی صحت زیادہ عمر کے تحت عوام کو شعور دیا جائے گا کہ اچھی صحت اچھے ماحول سے ہی ہیپاٹائٹس اور ٹی بی سمیت لاتعداد بیماریاں کا علاج ممکن ہے ۔

Your Thoughts and Comments