مہلک مرض ڈینگی بخار کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ڈی سی او خانیوال

جمعرات 7 اپریل 2016 12:33

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) ڈی سی او خانیوال خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ مہلک مرض ڈینگی بخار کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لیے ڈینگی وائرس کی پیدائش و افزائش کو روکنا اشد ضروری ہے معاشرے کے تمام افراد محکمہ صحت کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ڈینگی کے جڑسے خاتمہ کے لیے حکومت کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت ضلع گورنمنٹ کے زیر اہتمام ڈی ایچ او آفس میں منعقد ایک سیمینار کے دوران کیا جس میں ڈی او سی افتخار علی ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم ‘ ای ڈی او ورکس ناصر جلال ‘ ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز احمد جوئیہ ‘ ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ‘ ڈی ایم او صہیب اقبال ‘ ڈی ایچ او غلام مرتضیٰ ‘ پروفیسر آف سکن سپیشلسٹ غلام مجتبیٰ ‘ محکمہ پولیس ‘ کوآپریٹو ‘ سول ڈیفنس ‘ محکمہ اطلاعات ‘ محکمہ زراعت ‘ تعلیمی اداروں کے سربراہان ‘ سیاسی و سماجی کارکنان ‘ علماء اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں تمام سرکاری اداروں کو اس کی پیشگی روک تھام کے تسلسل کے ساتھ اپنی کاوشیں جاری رکھنے کی ہدایات کی ہوئی ہیں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری ہدایات پر جان لیوا بیماریوں کے خاتمہ کے لیے انتہائی شدت اور سنجیدگی سے حکومت پنجاب کا ساتھ دیں ۔سیمینار سیح ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خانیوال میں تا حال ڈینگی کا کوئی مریض نہ ہے اور اس کے لاروے کی بھی تا حال کوئی تشخیص نہ ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ڈی ایچ کیو میں ڈینگی کے علاج کے لیے وارڈوں میں بستر مخصوص ہیں اور علاج معالجہ کی وافر مقدار میں ادویات بھی موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی 17ٹیمیں تسلسل کے ساتھ کام کر رہی ہیں ۔

ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈاکٹر آصف علی نے ڈینگی بخار ‘ مچھر کے وجود کی جگہ اس کی پرورش ‘ ڈینگی بخار کی علامات ‘ احتیاطی تدابیر ‘ تشخیص بیماری اور علاج بارے مکمل آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ صاف پانی کے ٹٹھہراؤ کا ہر جگہ سے خاتمہ کریں ۔قبل ازیں سیمینار میں ملٹی میڈیا کے ذریعے حاضرین کو ڈینگی بارے آگاہی دی گئی اور بعد ازاں ڈی سی او کی قیادت میں انسداد ڈینگی واک منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ سرکاری افسران ‘ طلباء و طالبات اور محکمہ صحت کے ملازمین نے شرکت کی واک ڈی ایچ او آفس سے شروع ہو کر Tچوک پر اختتام پذیر ہوئی شرکاء نے لوگوں کو ڈینگی بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اختتام پر ڈی سی او نے لوگوں میں ڈینگی بارے شعور بیدار کرنے کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے -

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط