اکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی امیدوار قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک میں دل کے ٹیکے ZKموجود نہیں جس سے ہارٹ اٹیک کے مریض سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں

بدھ 13 اپریل 2016 14:46

حضرو اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی امیدوار قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک میں دل کے ٹیکے ZKموجود نہیں جس سے ہارٹ اٹیک کے مریض سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں امراض قلب، سرجن سمیت سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خالی سیٹیں‘ سہولیات کی عدم فراہمی جبکہ گورنمنٹ سکولوں میں ٹیچرز کی کمی اور بعض سکولوں میں صرف ایک ایک ٹیچر وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد اور ایم پی اے جہانگیر خانزادہ کی واضح نااہلی ہے، جہانگیر خانزادہ کے ٹاوٴٹ 5لاکھ روپے لیکر تھانوں میں ایس ایچ او ، انچارج چوکیات اپنی مرضی کا لگواتے ہیں پھر وہ جو مرضی کرتے ہیں،انٹرا پارٹی الیکشن اور ممبر شپ کی تیاریاں مکمل ہیں تحصیل حضرو پورے ضلع میں ریکارڈ بنائے گی، میں سوال کرتا ہوں کہ ایم پی اے جہانگیر خانزادہ کی ” انکم“ کیا ہے اور ٹاوٴٹوں کی سرکاری اداروں میں کرپشن، عوام سے لوٹی جانے والی رقم کہاں جاتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے فارم ہاوٴس میں پرتکلف ظہرانے کے بعد بھر پور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما الیاس خان، ملک لیاقت ، ملک اصغر، لیاقت حیات خان، فاضل خان وردگ، جہانزیب خان، اسھاق چیئرمین، ملک نسیم ، ملک تیمور ، احمد کھٹانہ، نور حسین، میرافضل، شوکت علی ، زاہد زمان، سلطان افسر، اشفاق خان ، ملک افراز ، میاں محبوب اور دیگر کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے، قاضی احمد اکبر نے مزید کہا کہ شریف فیملی نے وائٹ کالر کرائم میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے جس کا ثبوت پاناما لیکس ہیں، عوام اربوں روپوں کی سڑکیں، میٹرو بس یا مونو ریل نہیں انصاف، علاج اور روزگار مانگتے ہیں جو پنجاب ، وفاق کی حکومتیں فراہم کرنے میں ناکام ہیں، انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے بعد اب ابھی اپوزیشن کا کردار پی ٹی آئی کررہی ہے، قاضی احمد نے کہا کہ حضرو سرکل میں چوری ، ڈکیتی ، راہزنی کی وارداتوں کے خلاف ڈی پی او اٹک ، آر پی او کے ساتھ ساتھ عوام کے سامنے بھی احتجاج کرینگے، تحصیل حضرو میں وہی لوگ چوروں ڈاکووٴں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جو حکومتی نمائندوں کے آس پاس موجود ہیں تاہم چھچھ کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ مال ، کمپیوٹرسنٹر حضرو اور دیگر محکموں میں رشوت کا ریٹ ڈبل ہو چکا ہے ، کمپیوٹر سنٹر میں کرپشن کے حوالہ سے اشٹام پیپر اور بیان حلفی اے سی حضرو کو میرے ایک ووٹر نے دیا مگر انہوں نے 10ہزار رشوت طلب کرنے والے سرکاری ملازم کو ڈسمس نہیں کیا جس وجہ سے درخواست گزار پر مسلم لیگ(ن) کے حواریوں نے سخت دباوٴ ڈالا، قاضی احمد اکبر نے کہا کہ کچھ صحافی جہانگیر خانزادہ کے پرسنل میڈیا سیل میں جا چکے ہیں جنہیں اب صحافت چھوڑ دینی چاہئے ، حضرو کے اصل، غیر جانبدار اور غیور صحافیوں کا میری پریس کانفرنس میں موجود ہونامیرے لئے اعزاز ہے ، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جس عوام کے حقوق کیلئے ہم احتجاج کرتے ہیں وہ باہر نہیں نکلتے اور ووٹ کا غلط استعمال کرتے ہیں تو ٹاوٴٹوں کی لوٹ مار، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کیسے رک سکتی ہیں، عوام اپنے حقوق کیلئے ہمارا ساتھ دیں ہم انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، قاضی احمد اکبر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی قیمتی ادویات میڈیکل سٹوروں کو سستے داموں فروخت کی جارہی ہے جس سے غریب عوام ادویات اور علاج سے محروم ہیں اور ان میں مہنگے علاج کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے ان کے پیارے اس دنیا سے چلے جاتے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط