سرخ انگور اور نارنجی شوگر سمیت دیگر امراض سے محفوظ رکھتے ہیں‘تحقیق
جمعہ 13 مئی 2016 13:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) نارنجی اور سرخ انگوروں میں ایسے کئی اجزا دریافت ہوئے ہیں جو موٹاپے، امراضِ قلب اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کو نہ صرف روکتے ہیں بلکہ ان امراض کے علاج میں بھی مفید ہیں۔بین الاقوامی تحقیقی جریدے ڈائی بیٹیس میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں پھلوں میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم کے اندر انسولین جذب ہونے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں اور امراضِ قلب اور دیگر جان لیوا بیماریوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف واروک کے ماہرین کے مطابق سرخ انگوروں میں ٹرانس ریس وریٹرل اور نارنجیوں میں ہیسپریٹن نامی مرکبات پائے جاتے ہیں یہ دونوں مرکبات شوگر، موٹاپے اور امراضِ قلب کو روکتے ہیں اور ان کے مریضوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔(جاری ہے)
تجربے کے لیے ماہرین نے 18سے 80سال تک کے 32مریضوں پر ان دونوں مرکبات کو آزمایا جن کا وزن زیادہ تھا اور وہ موٹاپے کی طرف جارہے تھے۔
انہیں 8ہفتوں تک دونوں پھلوں کے مرکبات کھلائے گئے اور اس دوران ان کے خون میں شوگر کا لیول اور دل کی شریانوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 8ہفتے بعد جن لوگوں کو نارنجی اور سرخ انگوروں کے اجزا کھلائے گئے ان کے دل کی شریانوں میں بہتری، خون کا تیز بہا اور شوگر اور انسولین کی کیفیت بہتر ہوئی۔ماہرین کے مطابق ادویہ ساز ادارے ان دونوں پھلوں کے مرکبات پر تحقیقی کرکے ان کو دوا میں بند کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان امراض کے علاج کی راہ ہموار کی جاسکے۔Browse Latest Health News in Urdu
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق