پیازکے حیرت انگیزطبی فوائد‘جلے سے لیکربخار تک کا علاج پیازکے رس سے کریں

بدھ 18 مئی 2016 14:51

پیازکے حیرت انگیزطبی فوائد‘جلے سے لیکربخار تک کا علاج پیازکے رس سے کریں

کولکتہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء)پرانے لوگ بیماریوں اور تکالیف کے علاج کے لیے اپنے پاس دستیاب قدرتی مواد اور اشیاءپر انحصار کرتے تھے اور اس وقت دواوں کو نہیں جانا گیا تھا۔ اس کے باوجود وہ لوگ اچھی صحت اور بیماریوں سے لڑنے کے لیے بہترین قوت مدافعت کے حامل ہوتے تھے۔آج کے جدید دور میں ہم کوئی بھی درد یا کسی بیماری کی علامت محسوس کرتے ہیں تو فورا ڈاکٹر کا رخ کرتے ہیں اور دوائیں کھانا شروع کر دیتے ہیں۔

صحت سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق ہمارے گھروں میں دستیاب پھل، سبزیاں، جڑی بوٹیاں اور مصالحہ جات بہت سی بیماریوں اور تکالیف کے لیے شفا کے خزانے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان ہی میں ایک بے مثال خزانہ پیاز بھی ہے۔کوئی باورچی خانہ بھی پیاز سے خالی نہیں ہوتا اس لیے کہ اکثر کھانوں میں اس کا استعمال ہوتا ہے اور ہم روزانہ ہی اس کو کھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم کیا آپ پیاز کے صحت کے لیے فوائد اور معالجاتی خصوصیات سے واقف ہیں؟ پیاز کا رس جلد کے معمولی طور پر جلنے کی صورت میں اس کے علاج کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آپ تازہ پیاز کی ایک موٹی پرت لے کر اسے جلی ہوئی جلد پر مَل سکتے ہیں تاکہ جلنے کی تکلیف کم ہوجائے اور اس کا فوری علاج ہوسکے۔پیاز کا رس کیڑوں کے کاٹ لینے کی تکلیف کم کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ اس کے لیے متاثرہ جلد پر تازہ پیاز کا ٹکڑا لے کر مَلا جائے۔پیاز سے "پاوں کے گوکھرو" foot corn کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے پیاز کے ٹکڑوں کو لے کر پاوں کے متاثرہ مقام پر مَلا جائے تو بتدریج یہ گوکھرو ختم ہوتا جائے گا۔

پیاز جسم کے بلند درجہ حرارت کو کم کرتی ہے۔ اگر آپ کو بخار ہے تو آپ سونے کے لیے جانے سے پہلے پیاز کی کچھ پرتیں اپنے موزے میں رکھ لیں تاکہ پیاز پاو¿ں کے تلوے کو چھوتی رہے۔ یہ جسم کے درجہ حرارت کو کرنے میں معاون ہوتا ہے اور پاو¿ں سے زہریلے مواد کو چوس لیتا ہے۔ اگر آپ کو متلی کی شکایت ہے تو پیاز کے رس کے دو چمچے پی لینے سے آپ کا علاج ہوسکتا ہے۔ یہ عمل قے کو روکتا ہے اور متلی کے احساس کو کم کردیتا ہے۔ اگر آپ بالوں کی سست نشونما کے مسئلے سے دوچار ہیں تو روزانہ بالوں کی جڑوں میں پیاز کے رس کا مساج کریں اور کچھ وقت کے لیے ایسے ہی چھوڑ کر پھر شیمپو سے سر کو دھولیں۔ پیاز بالوں کی نشونما کی رفتار کو تیز کر دیتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی