بند کریں
صحت صحت کی خبریںجسمانی وزن میں بہت زیادہ اضافہ نوجوانوں میں گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے ‘ طبی تحقیق ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 29/05/2016 - 17:34:23 وقت اشاعت: 28/05/2016 - 16:37:04 وقت اشاعت: 28/05/2016 - 15:10:19 وقت اشاعت: 28/05/2016 - 14:51:26 وقت اشاعت: 28/05/2016 - 11:17:39 وقت اشاعت: 27/05/2016 - 15:02:20 وقت اشاعت: 27/05/2016 - 12:45:06 وقت اشاعت: 26/05/2016 - 15:22:02 وقت اشاعت: 26/05/2016 - 13:38:34 وقت اشاعت: 26/05/2016 - 13:34:05 وقت اشاعت: 26/05/2016 - 13:34:05

جسمانی وزن میں بہت زیادہ اضافہ نوجوانوں میں گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے ‘ طبی تحقیق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء) طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جسمانی وزن میں بہت زیادہ اضافہ نوجوانوں میں گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ گردوں کے خطرناک امراض روایتی طور پر معمر افراد کو لاحق ہوتے ہیں مگر موٹاپا نوجوانوں کے اندر ان کا خطرہ بڑھا دیتا ہے ‘ تحقیق کیلئے محققین نے 20 سے 40 سال کی عمر کے لگ بھگ 7 ہزار نوجوانوں کا جائزہ لیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ 17 فیصد موٹاپے کے شکار افراد کے پیشاب میں ایک پروٹین البیومن کی مقدار کافی زیادہ ہے ‘یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ گردے معمول کے مطابق کام نہیں کررہے اور گردوں کے خطرناک امراض کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔تحقیق کے مطابق 5 فیصد نوجوان گردوں کے امراض کے شکار پائے گئے۔محققین نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی نوجوانوں کو گردوں کے امراض سے تحفظ دے سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے گردوں کے مہلک امراض کا طریقہ علاج ابھی زیادہ بہتر نہیں اور روک تھام ہی اس سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

27/05/2016 - 15:02:20 :وقت اشاعت