رمضان المبارک تمباکو نوشی کی بری عادت ترک کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے، ڈاکٹر طارق محمود

اسلام آباد ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) رمضان المبارک تمباکو نوشی کی بری عادت ترک کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔ روزہ اچھی صحت کاضامن اور نفسیاتی و طبی عوارض سے نجات کا ایک موثر ذریعہ ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق محمود نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ماہ رمضان میں تمباکو نوشی کے عادی افراد کو تمباکو نوشی کئی گھنٹے ترک رکھنے کے ذریعے نیکوٹیشن پر انحصار کے بغیر زندگی گزارنے کا عادی بنا دیتی ہے۔ رمضان کے علاوہ دیگر مہینوں میں بھی اس عادت کو برقرار رکھتے ہوئے تمباکو نوشی سے مکمل نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو جسمانی اور روحانی اعتبار سے صحت مند اور پاکیزگی بخشتا ہے۔

Your Thoughts and Comments