امراض چشم و گردہ کے مریضوں کیلئے مخیر افراد’’ ریڈو‘‘ کی معاونت کریں، ماہانہ 50 لاکھ روپے کے لاگت سے مستحق مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ، سینکڑوں مریض ویٹنگ لسٹ پر ہیں

سیکر ٹری جنرل ریڈو ہارون رشید کابیان

پیر 13 جون 2016 22:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) راولپنڈی آئی ڈونرز آرگنائزیشن (ریڈو) کے زیر انتظام ریڈو میڈیکل کمپلکسI- راولپنڈی میں گردے کے مریضوں کے ڈائیلائسز اور آنکھوں کے امراض کے علاج کے لئے مخیر افراد اور ادارے مالی عطیات دے کر مستحق و بے سہارا مریضوں کی مدد کریں۔سیکریٹری جنرل ریڈو ہارون رشید نے بتایا کہ ریڈو میں ہر ماہ نو سوسے زائد ڈائیلائسز کیے جا رہے، جبکہ چار سو سے زائد آنکھوں کے آپریشن کئے جاتے ہیں جن پر مجموعی طور پر50 لاکھ روپے لاگت آتی ہے ۔

مالی وسائل کی کمی کے باعث ویٹنگ لسٹ میں لا تعداد مریض علاج کے منتظر ہیں جن کے لئے مخیر افراد ریڈو سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہارون رشید نے کہاکہ ریڈو چالیس سال سے طبی شعبے میں خدمات سر انجام دے رہا ہے اور صاحب ثروت افراد اور اداروں کے تعاون سے خدمت کا یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اب تک لاکھوں کی تعداد میں مریض اس ادارے سے فیضاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان کے دوران زکوٰۃ، صدقات اور عطیات دے کر گردے اور آنکھوں کے غریب و نادار مریضوں کا فوری علاج ممکن بنا سکتے ہیں۔ ہارون رشید نے کہا کہ ریڈو میڈیکل کمپلکس میں ماہر طبی معا لجین کی زیر نگرانی علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور مخیر افراد کے تعاون سے ریڈو کی طبی سہولیات کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں