مون سون کے دوران ڈینگی لاروا تلفی کے اقدامات تیزی کے ساتھ جاری رکھے جائیں،اشفاق سرور

ہفتہ 25 جون 2016 16:19

لاہور۔25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران ڈینگی لاروا تلفی کے اقدامات زور و شور کے ساتھ جاری و ساری رکھے جائیں، سرکاری محکمے ڈینگی ہاٹ سپاٹس پر کڑی نظر رکھیں،ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈینگی سرولنس ٹیموں کی نشاندہی پر فوری کاروائی یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی لاورا کی افزائش کا عمل روکا جا سکے۔

انہوں نے یہ ہدایات راولپنڈی میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود کے ہمراہ انسداد ڈینگی کے پندرہ روزہ اجلاس کے دوران جاری کیں۔اجلاس میں ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل، اے ڈی سی عارف رحیم ، اے سی کینٹ ڈاکٹر ستائش ، پارلیمانی سیکریٹری چوہدری سرفراز افضل ،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)میٹرو پولیٹن سردار محمد نسیم ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر، اراکین صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف ،افتخار احمد ملک ، لبنی ریحان کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں سردار ممتاز خان، پیرزادہ راحت مسعود قدوسی، مرزا منصور بیگ اور سرکاری محکمو ں و اداورں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ جن مقامات سے بار بار لاروابرآمد ہو رہا ہے اور تنبہ کے باوجود اس کے ذمہ دارن پر کوئی اثر نہیں ہوتا ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائید کی جائیں تاکہ خود اپنے آپ اور دوسروں کی زندگی کے لئے خطرہ بننے والوں کو قرار واقعی سزائیں دی جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر صوبائی حکومت کی طرف سے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے زیرو ٹالرلنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور اس میں کسی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز معاف نہیں کیا جاسکتا۔

راجہ اشفاق سرور نے محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ اوقاف کی انسداد ڈینگی میں مایوس کن کارکردگی پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو وارننگ جاری کی اور کہاکہ مساجد ، اماہ بارگاہوں ، درگاہوں اور زیارات پر جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت ہوتی ہے ان کی زندگی کے تحفظ کے لئے وہاں ڈینگی لاروا تلفی کی سرگرمیاں باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھی جائیں اور ان مقامات سے لوگوں تک بھی ڈینگی سے بچاو کا پیغام عام کیا جائے۔

صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت نے کہاکہ انتظامیہ کی طرف سے بھی ایسے اداروں کے خلاف کاروائی کی جائے جہاں ڈینگی لاروا برآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیلی ویجلینس رپورٹس کے مطابق تمام متعلقہ ادارے اپنے دائرہ اختیار کے مطابق ان مقامات پر ضروری کاروائی عمل میں لائیں جہاں ڈینگی لاروا برآمد ہو رہا ہے۔ کمشنر راولپنڈ ی عظمت محمود نے کہاکہ ٹائر شاپس ، کباڑ خانوں ، ہوٹلوں ، پارکس، قبرستانوں ، گوداموں اور اسی نوعیت کے دیگر مقامات پر ڈینگی لاروا سرولنس کے دوران ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، زیر زمین اور اوورہیڈ پانی کی ٹینکیوں میں لاروا کی افزائش نہ ہونے دیں اور مکینوں کو خبردار کریں ۔

انہوں نے کہاکہ ڈینگی سرولنس مہم کے دوران عدم تعاون کا مظاہرہ کرنے والوں کو نشاندہی کی جائے تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل لائی جاسکے۔ ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے بتایا کہ تما م متعلقہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مانیٹرنگ جاری ہے اور ڈینگی سے بچاو کے لئے ایس او پی کے مطابق کاروائی کی جا رہی ہے۔چوہدری سرفراز افضل، ڈاکٹر جمال ناصر،راجہ محمد حنیف ، راحت مسعود قدوسی ، مرزا منصور بیگ اور اے ڈی سی عارف رحیم نے اس موقع پر ڈینگی کنٹرول کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مسائل سے آگاہ کیا۔

ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد صابر نے تفصیلی بریفنگ کے دوران ڈینگی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔بعد ازاں راجہ اشفاق سرور نے شمس آباد مری روڈ پر قائم کئے گئے رمضان بازار کا دورہ کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی