عید الفطر کے موقع پر مون سون کے پیش نظر انسداد ڈینگی اقدامات وسرویلنس جاری رہے گا ،لبنیٰ فیصل

جمعرات 30 جون 2016 16:07

لاہور۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ مون سون میں معمو ل سے زیادہ بارشوں کے امکان کے پیش نظر عید الفطر کی تعطیلات کے دوران لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے تمام ہائی رسک اور ہاٹ سپاٹ مقامات پر انسداد ڈینگی سکواڈ روٹیشن میں لاروا سرویلنس ڈیوٹی سر انجام دیتا رہے گا اور مساجد ، عید گاہوں وپبلک مقامات پر صفائی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا ئے گا ۔

انہوں نے یہ بات ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادڈینگی لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر بھر پور عملدرآمدکو یقینی بنا یا جائے ۔تمام محکمے اور ادارے انسداد ڈینگی اقدامات بلا تعطل جاری رکھیں اور لاروا سر ویلنس کے حوالے سے گھروں کو خاص طور پر چیک کریں تا کہ شہریوں کو اس موذی وبا سے محفوظ ر کھا جا سکے ۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ انوائرمنٹ انسپکٹرز ہائی رسک ایریاز میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور لاروا سرویلنس پر خصوصی توجہ دیں۔بارش کی صورت میں نشیبی جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد نہ کرنے والے ذمہ دار افراد جبکہ کمرشل وگھریلو مقامات پر صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کو حتمی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

اے سی کینٹ سارہ حیات، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ آصف محمود ،سینئر انٹامالوجسٹ سعید الرحمن،انوائرمنٹ وسینٹری انسپکٹرز کے علاوہ کینٹ کے مختلف سکولوں اور کالجز کے سربراہان ،محکمہ فشریز،تعلیم،کوآپریٹو،لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز ، ڈی ایچ اے اور آرمی ایریاز کے نمائندو ں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی