ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی مشیر صحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ملاقات

نجم احمدشاہ نے ینگ ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی نئی مجوزہ داخلہ پالیسی بارے تفصیل سے آگاہ کیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 17:37

لاہور۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جولائی ۔2016ء )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ہفتہ کے روز مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ سے ملاقات کی -وفد میں ڈاکٹر عدنان گوندل ،ڈاکٹر معروف وینس، ڈاکٹر محمود الحسن اور ڈاکٹر شبیر چودھردی شامل تھے- سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے ینگ ڈاکٹرز کے وفد کو پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کے لئے مرکزی داخلہ پالیسی کے اہم خدوخال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا-ملاقات میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فخر امام، پرنسپل علامہ میڈیکل کالج پروفیسر محمودشوکت اور محکمہ کے افسران بھی موجود تھے-نجم احمد شاہ نے کہاکہ پوسٹ گریجوایٹ کے داخلوں کے لئے مرکزی جامع پالیسی مرتب کر نے کا مقصد میرٹ اور شفافیت کا بول بالا کرنا اور ایسے شعبوں میں جہاں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے ان شعبوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کر کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہتر سے بہترطبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے-نجم احمدشاہ نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں پہلی مرتبہ ایک جامع مرکزی داخلہ پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے جس میں ڈاکٹر ز PG شب کے لئے آن لائن درخواست دیں گے اور تمام پراسیس خالصتا میرٹ کی بنیاد پر ہوگا جس سے ڈاکٹروں کا استحصال بھی ختم ہو جائے گا اور اس پالیسی پر عملدرآمد سے آئندہ چند سال کے اندر بہت سے اہم شعبہ جات جس میں بے ہوش کرنے والے ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ،ان کی کمی پوری ہوجائے گی-نجم احمدشاہ نے بتایا کہ مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت تمام سپیشلٹیز میں سینکڑوں پیڈسٹیوں کا اضافہ کیا جا رہاہے- ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے نمائندوں کے تحفظات کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ مرکزی داخلہ پالیسی کے بارے تمام تحفظات محض پراپیگنڈہ ہے اور یہ پالیسی کسی کے خلاف نہیں بلکہ اس سے نوجوان ڈاکٹرز کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے مز ید مواقع میسر آئیں گے اور بغیر تنخواہ کے کام کرنے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا-وفد میں شامل ڈاکٹرز کاکہنا تھا کہ انہیں پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی مرکزی داخلہ پالیسی کو سمجھنے کا موقع ملا ہے- ڈاکٹر محمودالحسن کا کہنا تھا کہ وہ واپس جاکر ڈاکٹر ز کمیونٹی کو نئی پالیسی کے اہم خدوخال سے آگاہ کریں گے اور ڈاکٹر کمیونٹی کو اس بارے قا ئل کرنے کی کوشش کی جا ئے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی