مصنوعی روشنی میں زیادہ وقت گزارنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے‘ تحقیق

بدھ 20 جولائی 2016 14:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جولائی ۔2016ء ) اگر آپ درست غذا کھارہے ہیں اور ورزش بھی کررہے ہیں تب بھی صحتمند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ مناسب وقت اندھیرے میں گزاریں اور مصنوعی روشنیوں سے دور رہیں۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ رات کے وقت کسی بلب وغیرہ کی مسلسل روشنی آپ کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے اور مسلسل روشنیوں میں گھرے رہنا جانداروں کے لیے مضرثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے چوہوں پر کیے گئے تجربات میں انہیں قدرتی (سورج کی )روشنی اور پھر مصنوعی (بلب وغیرہ کی)روشنی میں رکھا گیا لیکن انہیں اندھیرے میں نہیں رکھا گیا، یہ سلسلہ کئی ماہ تک جاری رہا تو معلوم ہوا کہ چوہوں کا دماغ بری طرح متاثر ہوا اور ان کی ہڈیاں اور پٹھے کمزور ہونے لگے جب کہ چوہے بڑی تیزی سے جراثیم کے شکار ہونے لگے اور ان کے بدن کا دفاعی نظام پر کمزور ہونے لگا۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق جیسے ہی چوہوں کو معمول کے تحت روشنی اور اندھیرے میں رکھا گیا تو 2ہفتوں بعد چوہے دوبارہ صحت مند ہونے لگے اور صحت بہتر ہونے لگی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسانوں کے لیے اندھیرا بھی بہت ضروری ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں روشنی اور اندھیرے کا دورانیہ انسانوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ انسان کی اندرونی گھڑی کو درست رکھتا ہے۔ ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کی 75فیصد آبادی رات کے وقت بھی مصنوعی روشنیوں کی زد میں رہتی ہے اور اس طرح ان کی صحت متاثر ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ اسپتالوں میں نرس، ڈاکٹر، رات کے وقت کام کرنے والے افراد دن رات ہی روشنیوں میں گھرے ہوتے ہیں اور اس طرح ان کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی