- Home
- Health
- Health News
- ہیپا ٹائٹس کا عالمی دن،شیخ زاید ہسپتال میں شعبہ امراض معدہ و جگر کے زیر اہتمام آگاہی واک
ہیپا ٹائٹس کا عالمی دن،شیخ زاید ہسپتال میں شعبہ امراض معدہ و جگر کے زیر اہتمام آگاہی واک
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔28جولائی2016ء):ہیپا ٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر شیخ زاید ہسپتال میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس کی سربراہی میں اور شعبہ برائے امراض معدہ و جگر کے زیر انتظام ہیپاٹائٹس کے مرض کے بارے میں آگہی و شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بعد ازاں کڈنی سینٹر آڈیٹوریم میں ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ڈاکٹر کاشف ملک ، ایسوسی ایٹ پروفیسر نے ہیپا ٹائٹس بی اور سی سے بچاؤ ، علامات اور اس کے علاج و معالجہ کے حوالے سے اور ڈاکٹر عاکف دلشاد ، اسسٹنٹ پروفیسر نے ہیپاٹائٹس اے اور ای کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی لیکچرز فراہم کیے۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ، پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، چئیرمین اینڈ ڈین کا کہنا تھا کہ " پرہیز علاج سے بہتر ہے" اس وقت پاکستان میں کل آبادی میں سے تقریباََ10فیصد عوام ہیپاٹائٹس کے مہلک مرض کا شکار ہیں، ہیپا ٹائٹس جگر کے علاوہ صحت کے حوالے سے دیگر سنگین مسائل پیدا کرسکتا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، وقت پر ہیپا ٹائٹس کی ویکسینیشن کروائی جائے، غیر تصدیق شدہ خون کا انتقال کروانے سے بچا جائے، گندی سرنجز کااستعمال، جنسی بے راہ روی ، گندے کھانے اور پانی کے استعمال، عطائی دندان سازوں اور حجام کے گندے اوزاروں سے بچیں تاکہ اپنی اور دوسرے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
اگر علامات ظاہر ہوں تو فوراََ مستند ڈاکٹر سے رجوع کرکے مکمل تشخیص اور علاج و معالجہ کروا یا جائے۔ آخر میں انہوں نے ہیپاٹائٹس کے حوالے سے مفید معلوماتی سیمینار کا انعقاد کرنے پر تمام منتظمین کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا۔Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
دود ھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پاسچرائزیشن کا قانون لانے کی تیاریاں سستی اور محفوظ پیکجنگ لانے کے لیے کسان،انڈسڑی ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-22
-
پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی تشویشناک صورتحال اختیارکرچکاہے، لیورسیمینار
تاریخ اشاعت : 2019-02-21
-
راولپنڈی ‘بارش کی وجہ سے پولیو مہم جمعرات کوروک دی گئی، پانچ روزہ مہم میں مذید توسیع متوقع ہی: ترجمان
تاریخ اشاعت : 2019-02-21
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سوائن فلو سے بچائو کیلئے ہرممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت مریضوں کے علاج معالجے ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ او پی ڈی ،ایمرجنسی بلاک اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کاکیا ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
سندھ:ایڈز کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی،14 ہزار سے تجاوز
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
سوائن فلو سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں‘عثمان بزدار کی ہدایت وزیراعلیٰ ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے 20بنیادی صحت مراکز کی ری ویمپنگ کیلئے مکمل مالی امداد کی پیش کش کی ہے ‘یاسمین راشد سعودی ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-19
-
ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی یاادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرینگے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد وزیرصحت ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-19
-
سندھ میں ایکس ڈی آرٹائیفائیڈ سے نمٹنے کی حکمت عملی موجود نہیں، وزیرصحت کا اعتراف ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کی ویکسین ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-19
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.