ملک بھر کے 55 ہزار حکماء طبیہ کالجوں اساتذہ اور طبی حلقوں میں شدیدبے چینی ‘نگران دورحکومت کے فیصلوں پر نظرثانی کا مطالبہ

پیر 7 جولائی 2008 12:41

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 7جولائی 2008ء)نگران حکومت کی جانب سے پنجاب بھر کی سرکاری طبی ڈسپنسریوں ،تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں شعبہ طب و ہومیو میں ہربل میڈیکل آفیسر(حکماء)اور ہومیو ڈاکٹروں کے علاوہ دواسازوں (ہربل ڈسپنسرز)کی خالی ہونے والی اسمیوں پر مزید تقرریوں کی مخالفت کے حکم نامہ کے بعد ملک بھر کے 55 ہزار حکماء طبیہ کالجوں اساتذہ اور طبی حلقوں میں شدید احتجاجی بے چینی پیدا ہو گئی ہے ۔

پاکستان میں شعبہ طب پہلے ہے حکومتی عدم توجہی اور بے اعتنائی کا شکار ہے ۔اس پر نگران حکومت کے اس ظالمانہ حکم نامہ کو پاکستان بھر کے اطباء نے مسترد کر دیا ہے ۔پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی قائدین سنیئر صدر ڈاکٹر زاہد اشرف ، نائب صدر پروفیسر منصور العزیز ، سیکریٹری جنرل وید محمد جمیل خان ،پروفیسر حافظ خورشید ،پرنسپل حافظ محمد یونس ، پروفیسر حکیم محمد ظفراقبال نے اپنے ایک مراسلہ میں موجودہ حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس ظالمانہ فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی تمام طبی تنظیموں نے سیکریٹری ہیلتھ کو بھی خطوط لکھے ہیں جن میں اس فیصلہ کو واپس لینے کی گزارش کی گئی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 70 فیصد آبادی دیہات میں رہائش پزیر ہے ۔جہاں دور دراز علاقوں میں ڈاکٹرز جانا پسند نہیں کرتے ۔اس علاقہ کہ آبادی کا زیادہ تر علاج ہربل طریقہ ہائے علاج پر مشتمل ہے ۔ان علاقوں میں بڑے شہروں کی طرح بڑے ہسپتال بنانا ممکن نہیں ہے ۔

مجبوراًان علاقوں میں عوامی حلقوں کو عطائیوں ،مداریوں اور نام نہاد حکیموں سے علاج کرانا پڑتا ہے ۔اگر حکومت ان دور دراز رورل ہیلتھ سنٹروں ،بنیادی ہیلتھ یونٹوں میں کوالیفائیڈ حکماء جو کہ جدید ترین علو م کے ماہر اور طبی علاج کے ماہرین کو تعینات کیا جائے تاکہ ان علاقوں میں قدرتی ،محفوظ ،مکمل ترین سائنٹیفک علم ،ما بعد اثرات سے مبرا،اور وفاقی وزارت صحت سے کوالیفائیڈ اطباء سے معیاری علاج کرا سکیں۔

ادھر ہمسایہ ملک بھارت ،چائینا ،سری لنکا ،نے علم طب کی پوری طرح سرپرستی کر کے مسئلہ صحت پر قابو پالیا ہے اور ہم گزشتہ ساٹھ سالوں میں ابھی تک تعصب ،اور تنگ نظری کا شکار ہو کر دنیا بھر کے طریقہ ہائے علاجوں کی ماں فطری قدرتی علاج طب سے جان بوجھ کر ظالمانہ سلوک کر کے بے شمار صحت کے مسائل سے دوچار ہیں ۔حضرت آدم  کی تخلیق کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے عطا فرمائے ہوئے علم کی بنیاد ہزاروں سالوں پر محیط ہے ۔

دنیا کے سارے طریقہ ہائے علاج اس سے نکلے ہیں ۔اب تو یورپ سمیت دنیا کے دیگر درجنوں ممالک جنہوں نے ایلوپیتھک کو ایجاد کیا ہے تسلیم کیا ہے کہ اس کے مابعد اثرات ،کیمیکل کے قدرت مخالف اثرات سے بے شمار تباہ کن امراض جنم لے رہی ہیں ۔ اور امراض محض جراثیمی ہی نہیں ہوتی روحانی اور دیگر اسباب کے باعث بھی ہوتی ہیں ۔اور انہوں نے ہر میڈیکل یونیورسٹی میں اس موثر فن کی کلاس شروع کر دی ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے اس طریقہ علاج کو متبادل طریقہ علاج کے بطور تسلیم کیا ہے ۔دنیا بھر میں اربوں روپے اس علاج کی میڈیسن کا کاروبار ہو رہا ہے ،یورپ میں فوڈ سپلیمنٹ کے نام سے یہ ادویات دھڑا دھڑ استعمال ہو رہی ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی