ضلعی انتظامیہ انسداد کانگو و ڈینگی کیلئے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر

منگل 30 اگست 2016 13:59

رحیم یارخان۔30 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انسداد کانگو اور ڈینگی کے لئے غیر معمولی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے ۔ ضلع میں اس موذی مرض سے بچاؤ کے لئے نا صرف احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے بلکہ عوام کو آ گاہی فراہم کرنے کے لئے بھی موثر مہم چلائی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت منعقدہ کانفرنس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے قربانی کے جانوروں کی شہری حدود میں خرید و فروخت پرپابندی عائد کر دی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تحصیلوں میں عارضی منڈیوں کے قیام کے لئے اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ سندھ، بلوچستان بارڈر پر ہونے کے باعث ضلع کی حدود میں آنے والی مویشیوں سے بھری تمام گاڑیوں میں حفاظتی سپرے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹا ک کی ٹیمیں ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے ہمراہ حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام ایسے مقامات جہاں پر ڈینگی لاروا کی افزائش ممکن ہے ان کی مسلسل مانیٹرنگ اور سپرے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈینگی اور کانگو سے متاثرہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے علیحدہ وارڈز اور تربیت یافتہ سٹاف موجود ہے۔اجلاس میں ای ڈی ا وہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر تسنیم کامران، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین شاہ سمیت دیگرنے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی