ایڈزکے مریض زیادہ دن تک جیئیں گے، تحقیق

جمعہ 25 جولائی 2008 14:21

نیو یارک (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین25 جولائی2008 ) ایک تحقیق کے مطابق ایڈز کے بہتر علاج کی وجہ سے اس مرض کے شکار افراد کی عمر میں اوسطا13 برس کا اضافہ ہوا ہے۔تحقیق کے مطابق ایڈز کا وہ20 سالہ مریض جن کے بارے میں نوے کے عشرے میں یہ خیال تھا کہ وہ36 برس اور جی سکتا ہے،اب صحیح علاج کی وجہ سے مزید 49 برس زندہ رہ سکتا ہے۔ محققین نے کہا ہے کہ اس بات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صحیح طریقے سے علاج کی وجہ سے ایڈز اب ایک مہلک بیماری نہیں رہی بلکہ اس کا شمار کرانک کنڈیشن میں ہونے لگا ہے۔

کرانک کنڈیشن ذیابیطس کی مانند ایسی بیماری ہوتی ہے جو ایک طویل عرصے تک کسی فرد کو لاحق رہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے جس میں برسٹل یونیورسٹی کا عملہ بھی شامل تھا اس تحقیق کے دوران 43 ہزار مریضوں کی حالت کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ایک ایسا شخص جس کے جسم میں 20 برس کی عمر میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہو وہ مزید انچاس برس زندہ رہ سکتا ہے۔

تاہم شمالی امریکہ اور یورپ کے سائنسدانوں پر مشتمل گروپ اینٹی ریٹرو وائرل تھیراپی کوہورٹ کولابریشن نے متنبہ کیا ہے کہ یہ عمر اب بھی دنیا کی زیادہ تر آبادی کی اوسط عمر سے کم ہے جو کہ اب قریباً 80 برس کے قریب ہے۔ اینٹی ریٹرو وائرل تھیراپی ایچ آئی وی کا وہ طریقہ علاج ہے جس میں شامل ادویات اس وائرس کی بیمار جسم میں بڑھوتری کے عمل کو سست کر دیتی ہیں۔ یہ طریقہ علاج نوے کے عشرے میں سامنے آیا تھا اور اس وقت سے آج تک اس کی افادیت میں اضافہ ہوا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی