امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے جراثیم کش صابنوں میں استعمال ہونے والے کئی کیمیائی عناصر پر پابندیاں عائد کردیں

جراثیم کش صابنوں میں استعمال ہونے والے کم از کم 19 عناصر صحت کیلئے نقصان دہ ہیں، ایف ڈی اے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:59

واشنگٹن ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے جراثیم کش صابنوں میں استعمال ہونے والے کئی کیمیائی عناصر پر پابندیاں عائد کردیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ جراثیم کش صابنوں میں استعمال ہونے والے کم از کم 19 عناصر صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔ ایف ڈی اے کے مطابق ان صابنوں میں ٹرائی کلوسان اور ٹرائی کلوکاربان جیسے عناصر شامل کئے جاتے ہیں جو انسان کے قوت مدافعت کے نظام کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں۔

ایف ڈی اے کی ڈائریکٹر جینٹ وڈ کاک نے بتایا کہ صارفین یہ سوچتے ہیں کہ اینٹی بیکٹیریل صابن زیادہ موثر ہے تاہم ہمارے پاس ابھی تک سائنسی شواہد موجود نہیں کہ یہ صابن عام صابن کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

درحقیقت اعدادوشمار سے واضح ہوا ہے کہ انٹی بیکٹریل صابن میں استعمال ہونے والے مواد سے بہتری کی بجائے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

دوسری جانب امریکن کلینگ انسٹی ٹیوٹ نے ایف ڈی اے کے دلائل سے عدم اتفاق کا اظہار کیا ہے ۔ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ایسے صابن کا استعمال محفوظ ہے ۔ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ صحت عامہ کے حوالے سے انٹی بیکٹیریل صابن کا استعمال اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس طرح کے صابن کے استعمال سے بیکٹیریا کی کئی اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی