چہل قدمی اور ورزش دل کے امراض کو دوررکھتی ہے، تحقیق

ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:46

فن لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) بزرگ افراد اگر چہل قدمی شروع کردیں تو ان میں امراضِ قلب کا خطرہ نصف اور امراضِ قلب سے اموات کی شرح نصف رہ جاتی ہے۔ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اگر ورزش، سائیکل چلانے اور تیز قدموں سے چلنے کی عادت اپنالیں تو ان میں امراضِ قلب سے اموات کی شرح نصف رہ جاتی ہے۔

فن لینڈ میں واقع یونیورسٹی اّف اولو کے ماہرین کے مطابق اگر بوڑھے افراد جسمانی طور پر سرگرم رہیں تو ان میں امراضِ قلب، فالج اور دیگر امراض کا خطرہ بہت حد تک کم ہوجاتا ہے۔ماہرین کے مطابق بڑھاپے میں ہلکی ورزش اور جسمانی طورپر مستعدی ہی اّپ کا تحفظ کرتے ہوئے اّپ کو کئی امراض سے بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہو تب بھی ورزش اس میں اّپ کو بہت فائدہ پہنچاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے لیے ماہرین نے 65 سے 74 سال کے 2456 خواتین و حضرات کا 10 سال تک 1997 سے 2007 تک جائزہ لیا اور یہ سروے 2013 کو اختتام پذیر ہوا۔ اس میں شامل افراد کو ہفتے میں 4 گھنٹے واک، ورزش یا پھر دوسرے ہلکے مشاغل، مثلاً مچھلیوں کے شکار اور باغبانی کا مشورہ دیا گیا تھا۔تقریباً 11 برس کے بعد 197 افراد امراضِ قلب کے ہاتھوں فوت ہوگئے اور 416 دل کی مختلف بیماریوں کے شکار ہوگئے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جنہوں نے باقاعدہ ورزش کی تھی ان کی 45 فیصد تعداد دل کی بیماریوں سے دور رہی اور جنہوں نے ہلکے پھلکے مشاغل اپنائے تھے ان کی 31 فیصد تعداد میں دل کا کوئی مرض پیدا نہیں ہوا

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی