لندن میں طاعون کی عظیم وبا کی وجہ دریافت

1665میں اس وبا سے مرنے والوں کے جسم میں یرسینیا پیسٹس جرثومہ موجود تھا،جرمن طبی حکام

جمعہ 9 ستمبر 2016 13:24

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 ستمبر۔2016ء) ڈی این اے ٹیسٹ سے اس بیکٹریا کی شناخت ہو گئی ہے جو لندن میں طاعون کی وبا کا باعث بنا تھا۔1665 اور 1666 کے درمیان برطانیہ میں طاعون کی وبا پھیلنے سے تقریباً ایک لاکھ افراد مارے گئے تھے جو اس زمانے میں لندن کی آبادی کا ایک تہائی حصہ بنتا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لیورپول میں تعمیراتی کام کے دوران طاعون کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کا ممکنہ قبرستان دریافت ہونے کے بعد اس بات کی تصدیق کرنے میں کم سے کم ایک سال لگ گیا۔

اس مقام پر کھدائی کے دوران ایسے افراد کی 3500 قبریں سامنے آئیں۔18ویں صدی میں اس طاعون سے متعلق ایک مضمون میں شامل مصنف ڈینیئل ڈیفو کی اپنی آپ بیتی میں اس تباہ کن دور کو اہلِ لندن کے لیے ہولناک وقت قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویسے تو تمام متعدی بیماریوں کی طرح یہ طاعون بھی مختلف لوگوں کی طبیعتوں پر مختلف طریقوں سے اثرانداز ہوتا ہے۔ بعضوں پر اس نے فوراً ہی اثر دکھا دیا، اور انھیں شدید بخار، قے، ناقابلِ برداشت سردرد، کمر درد ہوا اور وہ درد کے مارے تڑپنے اور کراہنے لگے۔

لندن کے آرکیالوجی میوزیم کی اہلکار ایلیسن ٹیلفر نے بتایا کہ ہمیں اس مقام سے ساڑھے تین ہزار قبریں ملی ہیں۔ ہم وہاں پچھلے ساڑھے پانچ سال سے یہاں کام کر رہے ہیں اور ہمیں امید تھی کہ ہمیں بیشتر افراد میں طاعون کے نشانات ملیں گے۔ایک ڈھانچے سے دانت نکال کر جرمنی کے تحقیقی ادارے میں ڈی این اے کے تجزے کے لیے بھجوائے گئے۔مائیکل ہینڈرسنکا کہنا تھاکہ ڈی این کے لیے بھیجنے جانے والی بہترین چیز دانت ہیں جو کسی ٹائم کیپسول کی طرح ہیں۔

جرمنی میں ماہر امراض کرسٹین بوس نے دانت کا گودا نکال کر 17ویں صدی کے بیکٹریا کی تلاش شروع کی اور بالآخر انھیں اس مقام سے حاصل کیے گئے 20 افراد کے دانتوں سے اس کے مثبت نتائج مل گئے۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ڈی این اے کے واضح نشانات ملے اور ہم اس چیز کا تعین کرنے کے قابل ہوئے کہ اس وقت مرنے والوں کے جسم میں ’یرسینیا پیسٹس‘ جرثومہ موجود تھا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم نہیں جانتے کہ لندن میں پھوٹنے والے طاعون کی وہ وبا برطانیہ میں اس بیماری کی آخری بڑی وبا کیوں تھی، اور یہ کہ ماضی میں کیا اس میں کوئی جینیاتی فرق تھا۔ ہم قدیم حیاتیات کے نمونوں سے مزید جینیاتی معلومات اکٹھا کر کے اس کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ماہر امراضایات کرسٹین بوس اور ان کیٹیم اس ڈی این کے کی مکمل معلومات کی مدد سے اس بیماری کے پیدا ہونے اور پھیلنے کی وجوہات معلوم کریں گے۔تاہم وہ لوگ جو اس بات پر پریشان ہیں کہ کھدائی کے کام یا تحقیقات کے نتیجے میں یہ بیکٹیریا دوبارہ تو نہیں نکل آئے گا، ان کے معلومات کے لیے ہم بتاتے چلیں کہ یہ جرثومہ زمین میں زندہ نہیں سکتا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط