فاسٹ فوڈ اور برگر کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں‘ماہرین صحت

جمعرات 15 ستمبر 2016 14:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 ستمبر۔2016ء) برگراور فاسٹ فوڈ کے شوقین یہ جان لیں کہ ان کی اس عادت سے خون کے خلیات بگڑ سکتے ہیں اور ان میں کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے۔برطانیہ کی سوانسیا یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ تازہ پھلوں، سبزیوں اور کھانوں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ۔

دوسری جانب فاسٹ فوڈز میں یہ اجزا نہیں ہوتے اور ان کی کمی جسم اور خون کے خلیات کو متاثر کرتی ہے ۔ یہاں تک کہ جنک فوڈ خون کے خلیات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ خون کے خلیات (سیلز)ہی پھیپھڑوں کی آکسیجن جسم میں ہر مقام تک پہنچاتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خون کی خلیات کی صحت جسم کی اہم خبرنامہ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سوانسیا یونیورسٹی میں آنتوں اور ہاضمے کے ماہرین اور کینسر پر کام کرنے والے سائنسداں کہتے ہیں کہ خون کے خلیات خراب خوراک کی فوری نشاندہی کرسکتے ہیں چونکہ یہ خلیات ہڈیوں کے گودے میں پیدا ہوتے ہیں اسی لیے خراب غذا انہیں متاثر کرتی ہے۔ ایک صحتمند شخص کے جسم میں بھی 10لاکھ خلیات میں سے 3 سے 5 خلیات تبدیل شدہ یا متاثرہ ہوسکتے ہیں۔ جو لوگ پھل اور سبزیاں نہیں کھاتے ان میں یہ تبدیلی دگنی ہوسکتی ہے۔ اس طرح آگے چل کر یہ کینسر سمیت کئی امراض کی وجہ بن سکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی