بچوں میں گلے کی خرابی امراض قلب کاباعث بن رہی ہے، ماہرین امراض قلب

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:11

فیصل آباد۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء)فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کے ماہرین امراض قلب نے انکشاف کیاہے کہ بچوں میں گلے کی خرابی امراض قلب کا باعث بن رہی ہے ۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ گلے خراب ہونے سے بچوں میں امراض قلب کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہاہے حتیٰ کہ روزانہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دو سے تین ایسے بچے لائے جا رہے ہیں جو امراض قلب کا شکار ہیں اس طرح یہ شرح انتہائی تشویشناک ہے جس سے صرف نظر نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ گلے کی خرابی جسے رومینک فیور بھی کہاجاتاہے کو اکثر اوقات والدین یا میڈیکل افسران معمولی مرض سمجھتے ہیں لیکن یہ بیماری معصوم بچوں کے دل کے والو خراب کرنے کا موجب بن رہی ہے جس سے نوبت سرجری تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ والدین بچوں کے گلے خراب ہونے پر کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں اور بچوں کو فوری مستند ڈاکٹرز سے چیک کروایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ بچوں کو بازاری چٹ پٹی ، مصالحے دار ، رنگین ، پیک شدہ اشیاء کھانے کو دینے سے گریز کرناچاہئے نیز تلی ہوئی ، زیادہ ٹھنڈی یا بازاری آئس کریمیں ، غیر معیاری مشروبات بھی بچوں کیلئے زہر قاتل ہیں اس لئے والدین اپنے بچوں کو سختی سے ایسی اشیاء کے استعمال سے روکیں ۔ انہوں نے کہاکہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے پرہیز و پیشگی تدارکی اقدامات انسان کو دل کے عارضہ اور بڑی پریشانیوں سے بچا سکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی