وفاقی و آزاد حکومت میرپور ڈویژن میں تعلیم اور صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات پہنچائے ، ڈاکٹر ریاست علی چوہدری

منگل 27 جنوری 2009 14:29

میرپور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27جنوری2009 ) میرپور ڈویژن میں صحت ، تعلیم،واٹر سپلائی، بجلی ، سیوریج اور نظام مواصلات کی ترقی انتہائی ضروری ہے۔آزاد حکومت وفاقی حکومت اور واپڈا سے مذاکرات کر کے میرپور تا منگلا و دینہ سڑک کو دو رویہ کروائے جب تک یہ سڑک عالمی معیار کے مطابق نہیں بنائی جائے گی تب تک تارکینِ وطن سرمایہ کار اور مقامی انڈسٹریلسٹ میرپور میں صنعتیں لگانے کی طرف مائل نہیں ہوں گے۔

ہر نئی حکومت کے ساتھ میرپور کی سڑکوں کی تعمیر کے جھوٹے ٹینڈرز منظور کر کے جیبیں بھرنے کے سلسلے بند کئے جائیں۔میرپور کی ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والے کس منہ سے اگلے الیکشن میں عوامی عدالت میں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سی ایم حنیف چیئرمین سٹی فورم، ڈاکٹر ریاست علی چوہدری صدر پی ایم اے اور جنید انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سی ایم حنیف نے کہا کہ چند سال قبل بڑے زور و شور سے علامہ اقبال  روڈ کے ساتھ موجود تجاوزات کو گرا کر سڑک وسیع کرنے کے دعوے کئے گئے تھے اور عوام گواہ ہیں کہ چند ارب پتی مافیاز کے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام حکومتی مشینری نے یہ آپریشن روک دیا اور تجاوزات ہٹانے کا ملبہ صرف اور صرف کھوکھا مالکان اور غریب اور چھوٹے دوکانداروں تک محدود رہا۔

انجمنِ تاجران اس سلسلہ میں یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے آوازِ حق بلند کرے۔انہوں نے کہا کہ سٹی فورم عرصہ دراز سے یہ کوشش کر رہا ہے کہ شہر کے غیر متنازعہ مشترکہ حقوق کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر مشترکہ جدوجہد کی جائے اور اس سلسلہ میں”بے نظیر بھٹو شہید میرپور میڈیکل کالج“کے قیام کی کامیاب تحریک یہ ثابت کرتی ہے کہ اہلیانِ شہرمتحد ہو جائیں تواپنے حقوق حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی