انڈونیشیا میں برڈ فلو سے مزید ایک خاتون کی ہلاکت کے بعد اس وائرس سے ہلاک والوں کی تعداد چوئون ہو گئی

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء) انڈونیشیا میں برڈ فلو سے مزید ایک اور خاتون کی ہلاکت کے بعد فلو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چون ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق سرسٹھ سالہ خاتون ایک ہفتے سے بنڈونگ کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں اور جن کے جسم میں ایچ فائیو این ون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ایک روز قبل جکارتہ میں گیارہ سالہ بچہ برڈ فلو سے ہلاک ہو گیا تھا۔ انڈونیشیا میں اکہتر افراد میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ چوئون افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں اور دنیا بھر میں اس وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں انڈونیشیا میں ہوئی ہیں

Your Thoughts and Comments