بند کریں
صحت صحت کی خبریںممبئی حملے ،اجمل قصاب سمیت 3 ملزمان پر فرد جرم عائد ،اجمل قصاب کا صحت جرم سے انکار

صحت خبریں

وقت اشاعت: 08/05/2009 - 20:03:15 وقت اشاعت: 08/05/2009 - 13:56:51 وقت اشاعت: 08/05/2009 - 13:14:08 وقت اشاعت: 08/05/2009 - 11:41:11 وقت اشاعت: 06/05/2009 - 21:46:28 وقت اشاعت: 06/05/2009 - 17:33:18 وقت اشاعت: 05/05/2009 - 19:54:33 وقت اشاعت: 04/05/2009 - 20:30:42 وقت اشاعت: 04/05/2009 - 20:11:00 وقت اشاعت: 04/05/2009 - 13:35:29 وقت اشاعت: 04/05/2009 - 13:06:17

ممبئی حملے ،اجمل قصاب سمیت 3 ملزمان پر فرد جرم عائد ،اجمل قصاب کا صحت جرم سے انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2009ء)بھارتی عدالت نے اجمل قصاب سمیت تین ملزمان پر ممبئی حملوں کی فرد جرم عائد کردی۔ جبکہ قصاب نے صحت جرم سے انکار کردیاہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اجمل قصاب اور ممبئی حملوں کے دیگر دوملزمان کو ممبئی کی ارتھر روڈ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا۔ وکیل استغاثہ نے چھیاسی الزامات کی فہرست پڑھ کرسنائی۔ لیکن اجمل قصاب نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق قصاب نے یہ تسلیم کیا کہ اس کی عمر اکیس سال ہے ۔ جس کے بعد تینوں ملزمان پر بھارت کے خلاف جنگ شروع کرنے سمیت چھاسی الزامات میں باقاعدہ فرد جرم عائد کی گئی۔
06/05/2009 - 17:33:18 :وقت اشاعت