حکومت غریب اور متوسط طبقے کی امداد کے پروگرام کو جاری رکھے گی،فرزانہ راجہ

منگل 12 مئی 2009 13:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی ۔2009ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن محترمہ فرزانہ راجہ نے کہا ہے کہ حکومت غریب اور متوسط طبقے کی امداد کے پروگرام کو جاری رکھے گی-35 لاکھ خاندانوں کو جون 2009ء تک امداد میسر ہو گی بلا تفریق ہر رکن پارلیمنٹ اور سینیٹر کو آٹھ آٹھ ہزار فارم دیئے گئے ہیں جو جماعتیں وابستگی سے بالاتر یں دوسرے مرحلے میں غربت کے خاتمے کیلئے ہر خاندان سے ایک نوجوان ملازمت کی فراہمی سمیت مفت ہیلتھ اور مائیکرو فنانسنگ سے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے غربت میں کمی آئے گی اب تک 32 لاکھ فارم غریب اور متوسط طبقے میں تقسیم کئے گئے ہیں جن میں اٹھارہ لاکھ افراد کو امداد دی جا چکی ہے چار لاکھ فارم مسترد ہوئے ہیں 35 لاکھ خاندانوں تک جون 2009ء تک رسائی حاصل کرلیں گے انہوں نے کہا کہ ایشیاء کا سب سے بڑا امداد کا پروگرام ہے اور اس کو شفاف بنانے کیلئے وہ خود سرپرائز دورے کررہی ہیں مئی سے ملک گیر سروے شروع کیا گیا ہے-پارٹی وابستگی سے ہٹ کر پاکستان کے عوام کا پروگرام ہے جو شفاف ہے ڈبل چیک ہے نادرا کا کردار ہے جو شناختی کارڈ کو تصدیق کرتا ہے انہوں نے کہا کہ سروے کے بعد دوسرا مرحلہ شروع کریں گے اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن کے مطابق غربت کے خاتمے میں کردار ادا کریں گے امداد کا عمل لوگوں کو بھکاری بنانا نہیں ہے بلکہ جس کم آمدنی والے خاندان کی چھ ہزار آمدنی ہے اس کی سات ہزار ہو جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو رکن پارلیمنٹ بے نظیر انکم سپورٹ فارم کی تقسیم میں گڑ بڑ کرے گا عوام انتخابات میں اس کا محاسبہ کریں گے کسی حلقے کے فارم دوسرے حلقے میں تقسیم ہو سکتے اور نہ ہی ڈیرے پر فارم بانٹے جاتے ہیں بلکہ گھر گھر جا کر محکمہ ڈاک کا عملہ امدادی چیک پہنچا رہا ہے عورت کی چادر اور چاردیواری کا تقدس ہمارا اولین ماٹو ہے انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ملک میں غربت کا خاتمہ چاہتی ہے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم گیلانی بھی یہی چاہتے ہیں نیشنل سروے آن پاورٹی شروع کیا جا رہا ے جس سے ہمارے پاس مکمل ڈیٹا آ جائے گا انہوں نے امریکی امداد اور سوات کے بارے میں سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی