آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی

میلبورن میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں اسپنر کو موقع نہ دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 25 دسمبر 2023 20:31

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 دسمبر 2023ء ) آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی، میلبورن میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں اسپنر کو موقع نہ دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا۔

ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے میلبورن ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں فہیم اشرف کا نام بھی شامل نہیں کیا گیا، وہ بھی آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان حتمی 12 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ زخمی خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کیلئے منتخب 12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل بھی شامل ہیں۔

شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان کے نام بھی 12 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں آف سپنر ساجد خان شامل تو ہیں، تاہم انہیں میلبورن ٹیسٹ میں موقع ملنے کے امکانات نہیں ہیں۔ میلبورن کرکٹ گراوںڈ کی وکٹ فاسٹ باولرز کیلئے سازگار ہوتی ہے، اسی باعث ساجد خان کے بجائے حسن علی اور میر حمزہ کو حتمی 11 میں شامل کیے جانے کے زیادہ امکانات ہیں۔ جبکہ سلمان علی آغا ٹیم کے واحد سپنر کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبورن میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

میلبورن میں شائع ہونے والی مزید خبریں