ایرانی فوج کے فضائی دفاعی سسٹمز کی تقریب رونمائی

پیر 28 اگست 2017 17:30

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2017ء) ایران کی مسلح افواج نے ڈیٹا جمع کرنے کی سائٹس کے آٹومیشن، متحرک ٹیپینگ سسٹم،نیوی گیشن سسٹم اور آلات ، موسمیاتی نظام اور ایرونٹیکل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی رونمائی کی۔ایرانی فوج نے خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے یوم تاسیس کے موقع پرصامت ایک ، سما ، سمیع اور بصیر نامی دفاعی سسٹم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خاتم الانبیا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی بھی موجود تھے۔ سماء نامی فضائی ٹریفک کے اہداف کی شناخت اور مینجمنٹ سسٹم جو مغربی ایشیا میں پہلی بار ایرانی فوج کے فضائی دفاعی شعبے کے ماہرین نے تیار کیاہے اور اس کی ٹیکنالوجی جو صرف چند ملکوں کے پاس ہی ہے، پروازوں کے بارے میں آٹومیٹیک طریقے سے نہایت دقیق اورگہری اطلاعات حاصل کرنے اور ہر پرواز کی شناخت کے راستے کو نہایت مختصر کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بصیر نامی کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک پر ریڈار کی معلومات اور نیوی گیشن کی نمائش اور ترسیل کا نظام، ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو چھے سسٹم کے بجائے ، اطلاعات کی تقسیم ، تجزیئے اور منتقلی ، پروازوں کے نیوی گیشن سسٹم سے سوال و جواب اور نیوی گیشن سگنلز کو وصول کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔ سمیع نام کا متحرک ٹیپینگ سسٹم اور نیوی گیشن سسٹم جسے مختلف چھوٹے بڑے سائز میں تیار کیا گیا ہے جسے ڈرون سمیت ہر طرح کے طیاروں پر نصب کیا جا سکتا ہے تاکہ مختلف پروازوں کیسگنل ، ریڈار اور نیوی گیشن کی اطلاعات کو قریب ترین اسٹیشن کو بھیج سکے۔ ان دفاعی سسٹم کے افتتاح کے موقع پر ڈیٹا یا اطلاعات جمع کرنے کی سائٹس کے آٹومیشن سسٹم کی بھی رونمائی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں