خلاف ورزی پر ایٹمی معاہدہ ختم کردیں گے، ایران کا امریکا کو انتباہ

چھ عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدہ ایران کے مفاد میں نہیں لیکن پھر بھی عمل کررہے ہیں،وزیرخارجہ

بدھ 22 مارچ 2017 13:04

خلاف ورزی پر ایٹمی معاہدہ ختم کردیں گے، ایران کا امریکا کو انتباہ
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو انتباہ کیاہے کہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو تہران اپنا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کردے گا۔ عالمی معاہدے کے تحت ایران کا ایٹمی پروگرام محدود کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے شہر اصفہان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف کا کہنا تھاکہ چھ عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدہ ایران کے مفاد میں نہیں لیکن پھر بھی تہران اس پر عمل کررہا ہے۔

امریکا یا کسی اور طاقت نے تھوڑی بھی خلاف ورزی کی تو ایٹمی معاہدے کو مسترد کردیں گے۔ ایران اور امریکا سمیت چھ عالمی طاقتوں میں ایٹمی معاہدہ جولائی2015 میں ہوا تھا۔ایٹمی معاہدے کے تحت ایران نے ایک ہزار سے زائد سینٹری فیوج بند کردیئے تھے۔ بم گریڈ کے یورینیم کی افزودگی بیس فیصد سے کم کرکے چھ فیصد کردی تھی جبکہ افزودہ یورینیم کا بقیہ حصہ روس منتقل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں