دھماکوں کی گونج کے باوجود بہادر فلسطینوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جاری رکھی
ظالم اسرائیلی فوج کی شیلنگ بھی کلمہ گو فلسطینی نمازیوں کو اللہ کے حضور سجدے کرنے سے روک نہ سکی، قبلہ اول میں اللہ اکبر کی صدائیں گونجتی رہیں، نہتے فلسطینیوں نے ظلم و جبر کیخلاف مزاحمت کی تاریخ رقم کر دی
محمد علی ہفتہ 8 مئی 2021 21:48
ظالم اسرائیلی فوج کی شیلنگ بھی کلمہ گو فلسطینی نمازیوں کو اللہ کے حضور سجدے کرنے سے روک نہ سکی اور قبلہ اول میں اللہ اکبر کی صدائیں گونجتی رہیں۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ مسجد اقصی میں جمعتہ الوداع کے موقع پر نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 200 سے زائد نمازی زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہ رمضان کے آخری جمعے جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز کی ادائیگی کے لیے ہزاروں فلسطینی مسجد اقصی پر جمع ہوگئے اور باہر احاطے میں نماز ادا کی۔اس دوران اسرائیلی فوج نے روایتی جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد کے اندر داخل ہونے سے روکنے کے لیے نمازیوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور کریکر پھینکے جس سے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔تشدد کا سامنا کرنے والے نہتے فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کو جوتے مارے اور کرسیاں پھینکیں اس مڈ بھیڑ میں 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 12 سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فلسطینی تنظیموں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے عبادت کی ادائیگی کے بنیادی حقوق کی سنگین پامالی کی اور نہتے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نماز کی ادائیگی کے بعد سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور توڑ پھوڑ کی جس کے جواب میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اس دوران کئی آفیسرز بری طرح زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی اس ظلم و بربریت پر پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملہ کیا ، پاکستان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ، رمضان المبارک کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پر تشدد واقعے میں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ، آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا ، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 2 ریاستوں کے حل کی ضرورت پر زور دیتا ہے ، عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام اٹھائے ، جب کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پوزیشن پر جانا ہوگا۔میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایف بی آر کے گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران عہدوں سے فارغ، نوٹیفکیشن جاری
غلطی سے سرحد پار کرنیوالے دو پاکستانی نوجوان بھارتی جیلوں سے رہاء
پی ٹی آئی کا امریکہ کو دو اڈوں کی فراہمی کی اطلاعات پر حکومت سے معاملے کی حقیقت قوم کے سامنے رکھنے کا ..
ْپی ٹی آئی کی عمران اور بشری کے اظہار رائے پر عدالتی پابندی کی مذمت، چیلنج کرنے کا اعلان
ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف
پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈی جی انٹرنیشنل ٹیکسز ..
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات
خیبر پختونخوا، وزراء کی تنخواہ، مراعات اور الائونس میں اضافے کی سمری وزیراعلی کو ارسال
وزیراعظم کا اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ
مسترد شدہ لوگوں سے نہیں،آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریار آفریدی
فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن فیصل آبادکے ممبران کو رہائشی پلاٹس کی فراہمی کے لیے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ..
وزیراعظم کی کاربن کریڈٹس بارے پالیسی سازی پر صوبوں سے مشاورت کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری